ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انسٹاگرام نے کنگنا رناوت کی پوسٹ کو کیا ڈیلیٹ تو وہیں نکالی بھڑاس ، کہا : یہاں بھی رہنا مشکل

کنگنا رناوت کی ایک پوسٹ کو انسٹاگرام نے ڈیلیٹ (Kangana Ranaut post deleted by Instagram) کردیا ہے ۔ پوسٹ کے ڈیلیٹ ہونے کے بعد کنگنا نے وہیں بھڑاس بھی نکالی ہے ۔

  • Share this:
انسٹاگرام نے کنگنا رناوت کی پوسٹ کو کیا ڈیلیٹ تو وہیں نکالی بھڑاس ، کہا : یہاں بھی رہنا مشکل
انسٹاگرام نے کنگنا رناوت کی پوسٹ کو کیا ڈیلیٹ تو وہیں نکالی بھڑاس ، کہا : یہاں بھی رہنا مشکل ۔ تصویر : @kanganaranaut/Instagram

ممبئی : کنگنا رناوت کا تنازع سے گہرا ناطہ رہا ہے ۔ اپنی بیان بازی کو لے کر وہ اکثر سرخیوں میں چھا جاتی ہیں ۔ بنگال نتائج کے بعد بنگال تشدد پر سخت رد عمل دینے کی وجہ سے ٹویٹر نے ان کے اکاونٹ کو ہمیشہ کیلئے معطل کردیا تھا ۔ اب انسٹاگرام پر کنگنا سرگرم رہنے لگی تھیں ۔ حال ہی میں انہوں نے کورونا کو للکارتے ہوئے خود کو پازیٹیو ہونے کی خبر فینس کے ساتھ شیئر کی تھی ۔ کنگنا کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام نے ڈیلیٹ کردیا ہے ۔ پوسٹ کے ڈیلیٹ ہونے کے بعد کنگنا نے وہیں بھڑاس نکالی ہے ۔


کنگنا رناوت نے ہفتہ کو کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر کے ساتھ اس کو معمولی فلیو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں اس کو ختم کردوں گی ۔ ان کی اس پوسٹ پر تنازع ہوا تو انسٹاگرام نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے پوسٹ کو ہی ڈیلیٹ کردیا ۔ اداکارہ نے اب اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے من کی بات شیئر کی ہے ۔


کنگنا نے لکھا : انسٹاگرام نے میری ایک پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے ، جس میں میں نے کورونا ختم کردینے کی دھمکی دی تھی ۔ کسی کے جذبات مجروح ہوگئے ۔ مطلب دہشت گردوں اور کمیونسٹوں سے ہمدردی رکھنے والا تو سنا تھا ٹویٹر پر ، لیکن کووڈ فین کلب ، کمال ہے ۔ انسٹا پر دو دن ہوئے ہیں ، لیکن ایسا نہیں لگتا ہے کہ ایک ہفتے سے زیادہ رہ پاوں گی ۔




بتادیں کہ کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعہ خود کے کورونا پازیٹیو ہونے کی جانکاری شیئر کی تھی ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا : گزشتہ کچھ دنوں سے میں تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کررہی تھی اور میری آنکھوں میں ہلکی جلن ہورہی تھی ۔ ہماچل جانے کی امید میں کل میں نے اپنا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج اس کا نتیجہ آیا ہے ۔ میں کورونا پازیٹیو ہوں ۔



انہوں نے مزید لکھا تھا : میں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے ۔ مجھے بالکل بھی نہیں معلوم تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں ہے ، اب مجھے پتہ ہے کہ میں اس کو ختم کردوں گی ۔ آپ لوگ بھی برائے کرم اس سے نہ ڈریں ، آپ جتنا ڈریں گے آپ کو اتنا ہی ڈرائے گا ۔ آئیے اس کورونا کو ختم کرتے ہیں ۔ یہ ایک مختصر مدت کے فلو کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے جو بہت زیادہ دبایا گیا ہے اور اب کچھ لوگوں پر غور کررہا ہے ۔ ہرہر مہادیو ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 09, 2021 05:03 PM IST