ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

#MeToo کے الزامات کا سامنا کر رہے انوراگ کشیپ پر پائل گھوش نے لگایا جنسی استحصال کا الزام، کنگنا رانوت بولیں- گرفتار کرو

پائل گھوش (Payal Ghosh) نے انوراگ کشیپ (#MeToo on Anurag Kashyap) کو لےکر ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس کے سبب ہر طرف کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اس پورے معاملے پر اب کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
#MeToo کے الزامات کا سامنا کر رہے انوراگ کشیپ پر پائل گھوش نے لگایا جنسی استحصال کا الزام، کنگنا رانوت بولیں- گرفتار کرو
انوراگ کشیپ پر پائل گھوش نے لگایا جنسی استحصال کا الزام، کنگنا رانوت بولیں- گرفتار کرو

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) اکثر اپنے بیانات کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان دنوں انوراگ کشیپ، کنگنا رانوت سے بھڑے ہوئے ہیں، جس کے سب ہر طرف ان کی چرچا ہے، لیکن ان سب کے درمیان وہ غلط وجوہات سے بھی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ انوراگ کشیپ پر اداکارہ پائل گھوش نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے انوراگ کشیپ (#MeToo on Anurag Kashyap) کو لےکر ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس کے سبب ہر طرف کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اس پورے معاملے پر اب کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔


پائل گھوش کے انوراگ کشیپ پر عائد الزامات کے بعد کنگنا رانوت نے فلمساز کو گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کنگنا رانوت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے- ’ہر آواز کی اہمیت ہے۔ انوراگ کشیپ کو گرفتار کرو’۔ حالانکہ، پائل گھوش کے ٹوئٹ اور الزامات پر ابھی تک انوراگ کشیپ نے کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔




پائل گھوش نے لکھا ہے- ’انوراگ کشیپ نے میرے ساتھ زبردستی کی اور بہت برا برتاو کیا۔’ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پی ایم او انڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا- ’برائے مہربانی اس پر سخت ایکشن لیں اور ملک کو دکھائیں کہ اس کریئیٹیو شخص کے پیچھے ایک شیطان چھپا ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ یہ مجھے نقصان پہنچا سکتا ہے اور میری سیکورٹی خطرے میں ہے، پلیز میری مدد کیججے’۔

 



واضح رہے کہ حال ہی میں ساجد خان پر بھی ایک ماڈل نے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ پاولا نام کی ماڈل کے مطابق، جب وہ 17 سال کی تھی تو ساجد خان نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور ہاوس فل میں رول دینے کے نام پر اپنے سامنے کپڑے اتارنے کو بھی کہا۔ پاولا کے اس ٹوئٹ کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 20, 2020 08:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading