اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کنگنا رناوت کے پی او کے والے بیان پر بھڑکیں اداکارہ رینوکا شہانے تو "پنگا کوئن" نے سنادی کھری کھری

    کنگنا رناوت کے پی او کے والے بیان پر بھڑکیں اداکارہ رینوکا شہانے تو "پنگا کوئن" نے سنادی کھری کھری

    کنگنا رناوت کے پی او کے والے بیان پر بھڑکیں اداکارہ رینوکا شہانے تو "پنگا کوئن" نے سنادی کھری کھری

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) کے پی او کے والے ٹویٹ کے بعد ادکارہ رینوکا شہانے (Renuka Shahane) نے ٹویٹ کرکے اداکارہ پر نشانہ سادھا تو کنگنا نے بھی ان پر جوابی حملہ کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) گزشتہ کافی وقت سے سرخیوں میں ہیں ۔ سشانت کیس (Sushant Case) میں پہلے اقربا پروری اور پھر بالی ووڈ کے ڈرگس اینگل پر بیان دینے کے بعد حال ہی میں انہوں نے ممبئی کا موازنہ پی او کے سے کرڈالا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یوزرس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ سلیبریٹیز بھی ان کی کلاس لگا رہے ہیں ۔ کنگنا کے اسی ٹویٹ کے بعد ہم آپ کے ہیں کون فلم کی اداکارہ رینوکا شہانے  (Renuka Shahane) نے انہیں غصہ کا اظہار کرکے گھیرا تو کنگنا نے انہیں کھری کھری سنادی ۔

      دراصل کنگنا کے پی او کے والے ٹویٹ کے بعد ادکارہ رینوکا شہانے نے ٹویٹ کرکے اداکارہ پر نشانہ سادھا اور کہا کہ ممبئی وہ شہر ہے ، جہاں پر آپ کا بالی ووڈ اسٹار بننے کا خواب پور ہے ! ایسے میں کوئی آپ سے اس بے مثال شہر کیلئے کچھ احترام کی امید ضرور کرے گا ۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ممبئی کا موازنہ آپ نے پی او کے کے ساتھ کیسے کیا ۔ اس کے ساتھ اہی انہوں نے غصہ والی ایموجی بھی شیئر کی ۔


      رینوکا شہانے کے اس ٹویٹ کے بعد کنگنا نے جوابی حملہ کیا اور لکھا : رینوکا جی ، کسی جگہ کی خراب انتظامیہ کی تنقید کرنا اس شہر یا جگہ کی تنقید کرنا کب سے ہوگیا ؟ کیا آپ بھی خون کے ان پیاسے گدھوں کی طرح میرے گوشت کے ٹکڑے کے ملنے کا انتظار کررہی تھیں ۔ آپ سے مجھے ایسی امید نہیں تھی ۔


      کنگنا کے اس ٹویٹ پر رینوکا نے پھر جواب دیا اور کہا : کنگنا میں سرکار کی تنقید کرنے کیلئے تیار ہوں ، لیکن کیوں ممبئی پی او کے کی طرح محسوس ہورہا ہے ؟ مجھے ممبئی اور پی او کے کے درمیان ایک براہ راست موازنہ لگتا ہے ۔ آپ کا موازنہ کرنا حقیقت میں خراب تھا ۔ ممبئی کے باشندہ کے طور پر مجھے یہ پسند نہیں آیا ۔ شاید آپ سے کسی بھی بہتر کی امید کرنا غلط ہی تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: