ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے سردار پٹیل کو کیا یاد، مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو پر لگائے سنگین الزام

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) مسلسل سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ انہوں نے سردار پٹیل (Sardar Vallabhbhai Patel) کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کی ہے، لیکن ٹوئٹ میں مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) اور پنڈت جواہر لال نہرو (Jawaharlal Nehru) پر سخت تنقید کی ہے۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے سردار پٹیل کو کیا یاد، مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو پر لگائے سنگین الزام
کنگنا رانوت نےسردار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو پرلگائے سنگین الزام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) ان دنوں اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اب انہوں نے نے سردار ولبھ بھائی پٹیل (Sardar Vallabhbhai Patel) کی جینتی پر ایک ایسا بیان دیا ہے، جس سے پھر وہ تنازعہ میں آسکتی ہیں۔ کنگنا رانوت نے ایک ٹوئٹ میں مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) اور پنڈت جواہر لال نہرو (Jawaharlal Nehru) پر سخت تنقید کی ہے۔


کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے ٹوئٹ میں لکھا ہے، ’ہندوستان کے مرد مجاہد سردار ولبھ بھائی پٹیل (Sardar Vallabhbhai Patel) کی جینتی کی مبارکباد۔ آپ ایک ایسے شخص ہیں، جنہوں نےہمیں آج کا ہندوستان دیا ہے، لیکن آپ نے ایک وزیر اعظم کے طور پر اپنا عہدہ قربان کرکے ہماری عظیم قیادت اور دوراندیشی کو ہم سے دور لے گئے ہیں۔ ہمیں آپ کے فیصلے پر افسوس ہے’۔


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا، ’وہ ہندوستان کے اصلی مرد مجاہد ہیں، میرا ماننا ہے کہ گاندھی جی نہرو کی طرح ایک کمزور دماغ والا شخص چاہتے تھے، جسے وہ انہیں کنٹرول میں رکھ سکے اور نہرو کو آگے کرکے سبھی فیصلے لے سکیں۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا، لیکن مہاتما گاندھی کے مارے جانے کے بعد جو کچھ ہوا وہ بہت بڑی مصیبت تھی۔


سردار پٹیل ہوتے سب سے اہل وزیر اعظم

کنگنا رانوت نے اگلے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’سردار پٹیل نے گاندھی کو خوش کرنے کے لئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر اپنے سب سے اہل اور منتخب عہدے کی قربانی دی، کیونکہ گاندھی کو لگتا تھا کہ نہرو بہتر انگریزی بولتے ہیں۔ اس سے سردار پٹیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن پورے ملک کو دہائیوں تک اس خمیازہ بھگتنا پڑا، جس پر ہمارا حق ہے، اسے ہمیں بے شرمی سے چھین لینی چاہئے’۔ واضح رہے کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل (Sardar Vallabhbhai Patel) کی ہفتہ کے روز (31 اکتوبر) کو 145 ویں جینتی ہے، جسے پورا ملک قومی اتحاد (National Unity Day) کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 31, 2020 08:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading