ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد جاری بحث کے دوران کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر سادھا نشانہ ، عالیہ بھٹ ، سونم کپور اور سوناکشی سنہا کی تصویر شیئر کر کے کہی یہ بات

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد جاری بحث کے دوران کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر سادھا نشانہ ، عالیہ بھٹ ، سونم کپور اور سوناکشی سنہا کی تصویر شیئر کر کے کہی یہ بات
کنگنا رناوت ۔ فائل فوٹو ۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت  (Sushant Singh Rajput demise) کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ اداکار کی خودکشی کے بعد سے بالی ووڈ میں اقربا پروری کو لے کر بحث تیز ہوگئی ہے ۔ کئی سلیبریٹیز کا خود کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کسی اور انڈسٹری کے موازنہ میں اقربا پروری بہت زیادہ ہے ۔ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut)  بھی بالی ووڈ میں پھیلی کنبہ پروری اور گروپنگ پر مسلسل نشانہ سادھ رہی ہیں ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد کنگنا نے اپنے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کئے ، جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے پروڈیوسرس ، ایکٹرس اور فلم میکرس پر نشانہ سادھا ہے ۔ اس درمیان کنگنا نے ایک مرتبہ پھر اسٹار کڈس کو لے کر کرن جوہر پر نشانہ سادھا ہے ۔ کنگنا نے سارا علی خان (Sara Ali Khan) ، سونم کپور (Sonam Kapoor)  ، سوناکشی سنہا (Sonakshi Sinha) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt)  کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے ، جس کے ذریعہ انہوں نے کرن جوہر کے ایک پرانے بیان پر نشانہ سادھا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں : ٹیم انڈیا کے اس آل راونڈر کھلاڑی کی حاملہ منگیتر نے شیئر کی انتہائی بولڈ تصویر ، مچا ہنگامہ


دراصل اپنے ایک پرانے بیان میں کرن جوہر نے کہا تھا کہ اسٹار کڈس آوٹ سائیڈر کے مقابلہ میں زیادہ گڈ لکنگ ہوتے ہیں ۔ ایسے میں اب کنگنا رناوت نے ان اسٹار کڈس کی پرانی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں سارا سے لے کر عالیہ تک کافی بالکل الگ نظر آرہی ہیں ۔ دراصل اقربا پروری کے بعد ٹویٹر پر پاپا ہیں نا بھی ٹرینڈ کررہا تھا ، جس کو لے کر ایک یوزر نے یہ تصویروں کا یہ مجموعہ شیئر کیا تھا ، جس کو اب کنگنا نے شیئر کیا ہے ۔



اسی کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ کچھ لوگ اس کو باڈی شیمنگ کہتے ہیں ۔ لیکن یہ باڈی شیمنگ نہیں ہے ۔ یہ رئیلٹی چیک ہے کرن جوہر جیسے فلم مافیا کیلئے ، جو کہتے ہیں کہ اگر آوٹ سائیڈرس ، اسٹار کڈس کی طرح باصلاحیت اور گڈلکنگ نہیں ہیں تو یہ ان کی غلطی نہیں ہے ۔ لوگوں کو ان کے برین واش کے بارے میں جاننے کی سخت ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : لارین گاٹلب نے شیئر کی سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ہوئی وہاٹس ایپ چیٹ ، پڑھ کر بار بار رو پڑتی ہے اداکارہ

کنگنا رناوت کے ذریعہ یہ تصویر شیئر کئے جانے پر کچھ یوزرس کنگنا کی حمایت میں ہیں تو وہیں کچھ ان کے خلاف نظر آرہے ہیں ۔ بتا دیں کہ حال ہی میں کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ، جس میں انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا ذمہ دار بالی ووڈ کے بڑے پروڈیوسرس اور فلم میکرس کو ٹھہرایا تھا ۔ کنگنا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کو ایسا کرنے کیلئے مجبور کیا گیا تھا ۔
First published: Jun 25, 2020 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading