ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت نے شیئر کیا ورک آوٹ ویڈیو، فٹنس کو لے کر مداحوں کو دیا خاص پیغام

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت ہی اپنے فلموں کے رول کے موافق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ہر کوشش کرتی ہیں۔ اپنے رول میں فٹ ہونے کے لئے پوری محنت کرتی ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے اپنا (Kangana Ranaut Fitness Video) ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
کنگنا رانوت نے شیئر کیا ورک آوٹ ویڈیو، فٹنس کو لے کر مداحوں کو دیا خاص پیغام
کنگنا رانوت نے شیئر کیا ورک آوٹ ویڈیو، فٹنس کو لے کر مداحوں کو دیا خاص پیغام

ممبئی: گزشتہ لمبے وقت سے کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں ہی بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ اپنے بیانات کے سبب کبھی مشکلات میں گھر جاتی ہیں تو کئی بار بیباک انداز کے لئے مداحوں کے دلوں میں گھر کر جاتی ہیں۔ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut Video) اپنے کام کو لے کر کتنی سیریس ہیں، یہ بات بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ کنگنا رانوت اکثر ہی اپنی  فلموں کے رول کے موافق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ہر کوشش کرتی ہیں۔ اپنے رول میں فٹ ہونے کے لئے پوری محنت کرتی ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے اپنا (Kangana Ranaut Fitness Video) ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔


کنگنا رانوت نے ٹوئٹر پر اپنے ورک آوٹ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعہ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بہترین پیغام بھی دیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنگنا رانوت نے کیپشن میں لکھا ہے- ’ارلی مارننگ فٹنس روٹین۔ زندگی میں ہمیشہ ہی ایک بات یاد رکھیں کہ جو فٹ ہے۔ اپنی صحت کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور غیر صحت مند عادات اور مایوسی پسند لوگوں سے دوری بنائے رکھیں، اچھے لوگوں کی صحبت میں رہیں۔ اگر آپ جسمانی طور پر انہیں نہیں مل پا رہے ہیں تو کتابوں اور ان کی کہی گئی باتوں اور تعلیمات میں انہیں تلاش کریں۔




کنگنا رانوت اپنے بیانات کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں کنگنا رانوت نے اپنا ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے مہاراشٹر حکومت اور بی ایم سی پر کئی الزام لگائے ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے- ’آخر مجھے کیوں مینٹلی، ایموشنلی اور اب فزیکلی ٹارچر کیا جارہا ہے۔ میں اس بات کا جواب اس ملک سے چاہتی ہوں۔ میں آپ کے لئے کھڑی ہوئی اور اب آپ کو میرے لئے کھڑا ہونا ہوگا۔ جے ہند’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 08, 2021 04:03 PM IST