ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت کو مل رہی ہے ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی ، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرکے دی جانکاری

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت(Kangana Ranaut) نے کہا ہے کہ انہیں آن لائن لنچنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ۔ 15 دنوں سے آن لائن لنچنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، یہ میرا حق بنتا ہے کہ میں اس ملک سے کچھ سوالات کروں ۔

  • Share this:
کنگنا رناوت کو مل رہی ہے ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی ، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرکے دی جانکاری
کنگنا رناوت کو مل رہی ہے ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی ، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرکے دی جانکاری

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اکثر ہی اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ ان دنوں اداکارہ کسان آندولن پر اپنے خیالات اور بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ کنگنا کی کسان آندولن پر دی گئی رائے کے بعد وہ کئی سلیبریٹیز کے نشانے پر بھی آچکی ہیں ۔ اب کنگنا نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ اداکارہ نے کسان آندولن کو سیاست پر مبنی بتایا ہے اور کہا ہے کہ کسان آندولن پر اپنے خیالات رکھنے پر انہیں جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انہیں آن لائن لنچنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ۔ 15 دنوں سے آن لائن لنچنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، یہ میرا حق بنتا ہے کہ میں اس ملک سے کچھ سوالات کروں ۔ جب وزیر اعظم جی نے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی تو یہ صاف ہے کہ یہ آندولن سیاست پر مبنی ہے ۔ کہیں نہ کہیں اس میں دہشت گردوں نے بھی حصہ لیا ہے ۔ میں بھی پنجاب میں رہی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ وہ ملک میں دوسرا خالصتان نہیں چاہتے ہیں ۔




میں باشندگان وطن سے پوچھنا چاہتی ہوں ، مجھے ان لوگوں سے شکایت نہیں ہے جو ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ، لیکن مجھے آپ لوگوں سے شکایت ہے کہ آپ اتنی آسانی سے ان لوگوں کے بہکاوے میں کیسے آجاتے ہیں ۔ آپ اپنے آپ کو کیسے ان کی انگلیوں پر نچانے دے سکتے ہیں ۔ ان دہشت گردوں کیلئے ہم اپنے آپ کو اتنا کمزور کیسے کرسکتے ہیں ، مجھے شکایت ہے کہ مجھے ہر دن اپنے ارداوں کو کیوں بتانا پڑتا ہے ۔

علاوہ ازیں اس ویڈیو میں کنگنا رناوت نے دلجیت دوسانجھ اور پرینکا چوپڑا پر بھی نشانہ سادھا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ لوگ مجھ پر الزامات لگاتے ہیں کہ میں 'راجنیتی' کررہی ہوں ، ان سے بھی پوچھئے کہ یہ کس طرح کی 'نیتی' کررہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 20, 2020 01:24 PM IST