உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہیش بھٹ نے کنگنا رانوت کو پھینک کر ماری تھی چپل! بہن رنگولی نے لگایا الزام

    کنگنا رانوت

    کنگنا رانوت

    حال ہی میں کنگنا نے عالیہ پر کئی طنز کسے تھے۔ جس کے بعد عالیہ نے بھی کنگنا کو کرارا جواب دیا۔ وہیں اب کنگنا کی بہن بھی اس 'ورڈ وار' میں شامل ہو چکی ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کوئین کنگنا رانوت اور عالیہ بھٹ کے درمیان چھڑی کولڈ وار میں اب کنگنا کی بہن رنگولی بھی شامل ہو گئی ہیں۔ رنگولی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرعالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان کو ٹیگ کرتے ہوئے مہیش بھٹ سے جڑے کئی بیان جاری کئے ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ماحول کافی  گرم ہوگیا ہے۔
      حال ہی میں کنگنا نے عالیہ پر کئی طنز کسے تھے۔ جس کے بعد عالیہ نے بھی کنگنا کو کرارا جواب دیا۔ وہیں اب کنگنا کی بہن بھی اس 'ورڈ وار' میں شامل ہو چکی ہیں۔ رنگولی نے عالیہ کی ماں سونی رازدان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا 'سونی جی مہیش بھٹ نے کنگنا کو کوئی بریک نہیں دیا۔ انوراگ باسو نے انہیں بریک دیا تھا'ْ۔
      رنگولی نے لکھا کہ مہیش بھٹ اس دوران اپنے بھائی کے پروڈکشن ہاؤس میں بطور کریئیٹو ڈائریکٹر کام کر رہے تھے۔ دراصل سونی نے اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ کنگنا کو بالی ووڈ میں مہیش بھٹ نے بریک دیا تھا۔





      First published: