ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرن جوہر نے گوا میں شوٹنگ کے بعد پھیلائی گندی! کنگنا رناوت نے پھر سادھا نشانہ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) نے کرن جوہر کی آڑ میں انڈسٹری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے پر مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر اور ان کی وزارت کے آفیشیل ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا ہے ۔

  • Share this:
کرن جوہر نے گوا میں شوٹنگ کے بعد پھیلائی گندی! کنگنا رناوت نے پھر سادھا نشانہ
کرن جوہر نے گوا میں شوٹنگ کے بعد پھیلائی گندی! کنگنا رناوت نے پھر سادھا نشانہ

بالی ووڈ کی پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنے خیالات کو کھل کر رکھتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے گوا کے ایک گاوں میں شوٹنگ کے بعد بایومیڈیکل ویسٹیج کھلے میں چھوڑ کر واپس آگئی ہے ۔ کنگنا نے اس معاملہ پر کرن جوہر پر نشانہ سادھتے ہوئے مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر سے مدد کی فریاد کی ہے ۔


کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی آڑ میں انڈسٹری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : فلم انڈسٹری نہ صرف ملک کے اخلاقی اقدار اور کلچر کیلئے وائرس ہے بلکہ یہ ماحولیات کیلئے بھی نقصاندہ اور خطرناک بن گئی ہے ۔ ایک مبینہ بڑے پروڈکشن ہاوس کے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کو دیکھئے ۔ براہ کرم مدد کریں ۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے پر مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر اور ان کی وزارت کے آفیشیل ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا ہے ۔




کنگنا رناوت کا یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا ، جب ایک یوزر نے ایک نیوز ہیڈلائن کا اسکرین شاٹ شیئر کیا  ، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ دھرما پروڈکشن نے مبینہ طور پر گوا میں واقع ایک گاوں نیرول میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد کس قدر گندگی پھیلائی ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ کنگنا رناوت سے پہلے لوکھانچو ایکواٹ گوا نام کے ایک این جی او نے اسی معاملہ پر کرن جوہر سے تحریری معافی نامہ مانگا تھا ۔ این جی نے کہا کہ اگر کرن کی طرف سے جواب نہیں آتا ہے ، تو اگلے ہفتہ بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی جائے گی ۔ کرن کی ٹیم گوا کی راجدھانی پنجی سے 10 کلو میٹر دور نیرول گاوں میں شوٹنگ کے بعد استعمال شدہ پی پی ای کٹ اور دیگر گندگی چھوڑ کر آئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 28, 2020 09:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading