ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Kangana vs Uddhav Thackeray: کنگنا رانوت نے کہا- آج محسوس کر پا رہی ہوں کشمیری پنڈتوں کا درد

کنگنا رانوت (Kangana Ranuat) نے ممبئی پہنچتے ہی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) پر اپنا غصہ نکالا ہے۔ کنگنا نے اپنے پروڈکشن ہاوس میں ہوئی توڑ پھوڑ کے ویڈیو شیئرکئے اور اس کے فوراً بعد اپنا ایک ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں وہ اپنا درد بیاں کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:
Kangana vs Uddhav Thackeray: کنگنا رانوت نے کہا- آج محسوس کر پا رہی ہوں کشمیری پنڈتوں کا درد
کنگنا رانوت نے کہا- آج محسوس کر پا رہی ہوں کشمیری پنڈتوں کا درد

ممبئی: کنگنا رانوت (Kangana Ranuat) نے ممبئی پہنچتے ہی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) پر اپنا غصہ نکالا ہے۔ ہماچل پردیش سے ممبئی پہنچی کنگنا رانوت نے کچھ دیر پہلے ہی اپنے پروڈکشن ہاوس میں ہوئی توڑ پھوڑ کے ویڈیو شیئر کئے اور اس کے فوراً بعد اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ اپنا درد بیاں کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ کنگنا رانوت (Kangana Ranuat) کا کہنا ہے کہ آج انہیں سمجھ آرہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو کیسا لگا ہوگا۔ اتنا ہی نہیں اس ویڈیو میسیج میں کنگنا رانوت نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر سیدھا نشانہ سادھا ہے۔


کنگنا رانوت (Kangana Ranuat) نے اپنا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’ادھو ٹھاکرے، تجھے کیا لگتا ہے کہ تو نے مووی مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑکرمجھ سے بہت بڑا بدلا لیا ہے۔ آج میرا گھر ٹوٹا ہے، کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا... یہ وقت کا پہیہ ہے۔ یاد رکھنا ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا’۔ کنگنا رانوت نے مزید کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ تونے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ کیونکہ مجھے پتہ تو تھا کشمیری پنڈتوں پر کیا بیتی ہوگی، آج میں نے محسوس کیا ہے اور آج میں اس ملک کو وچن دیتی ہوں کہ اب میں صرف ایودھیا پر ہی نہیں، کشمیر پر بھی فلم بناوں گی اور اپنے ملک کے باشندوں کو بیدار کروں گی۔ مجھے پتہ تھا کہ ایسا ہوگا، لیکن میرے ساتھ ہوا ہے اس کا کوئی مطلب ہے۔ ادھو ٹھاکرے یہ تو ظلم اور دہشت ہے، اچھا ہوا یہ میرے ساتھ ہوا کیونکہ اس کے کچھ مطلب ہیں۔ جے ہند، جے مہاراشٹر’۔






آج بی ایم سی کے 40 سے زیادہ ملازمین نے اس پروڈکشن ہاوس میں توڑ پھوڑ کی کارروائی کی ہے۔ ایسے میں کنگنا رانوت کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں بی ایم سی ملازمین نے صرف اسٹرکچر ہی نہیں توڑا بلکہ کنگنا رانوت کے دفتر کی کئی پرسنل چیزیں جیسے پینٹنگس، کراکری، فرنیچر بھی توڑا ہے۔



کنگنا رانوت (Kangana Ranuat) کے پہنچنے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی بی ایم سی نے کنگنا رانوت کے پالی ہل واقع دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے کچھ غیر قانونی حصوں کو توڑ دیا ہے۔ کنگنا رانوت کا یہ دفتر اسی سال جنوری میں 48 کروڑ کی لاگت سے بن کر تیار ہوا ہے، جس پر اچانک ایک دن پہلے بی ایم سی افسران نے ایک نوٹس چسپا کردیا۔ کنگنا رانوت کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا اور 24 گھنٹے ہوتے ہی بی ایم سی نے توڑ پھوڑ کی کارروائی شروع کردی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading