ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما دوسری مرتبہ بنے والد ، اہلیہ گنی چترتھ نے دیا بیٹے کو جنم

کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے گھر پھر سے خوشیوں نے دستک دی ہے ۔ ان کی اہلیہ گنی چترتھ نے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ کپل نے خود اس بات کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے ۔

  • Share this:
مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما دوسری مرتبہ بنے والد ، اہلیہ گنی چترتھ نے دیا بیٹے کو جنم
مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما دوسری مرتبہ بنے والد ، اہلیہ گنی چترتھ نے دیا بیٹے کو جنم ۔ (Photo Credit- @kapilsharma/Instagram)

ٹی وی دنیا کے کامیڈی کنگ کہے جانے والے کامیڈین اور اداکار کپل شرما (Kapil Sharma) کے گھر پھر سے خوشیوں نے دستک دی ہے ۔ ان کی اہلیہ گنی چترتھ (Ginni Chatrath)  نے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ کپل نے خود اس بات کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے ۔  کپل شرما نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے گھر بیٹے کے جنم کی  جانکاری دی ہے ۔ ساتھ ہی اداکار نے اپنے فینس کا ان کی دعاوں اور نیک خواہشات کیلئے شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ کپل شرما کے دوسری مرتبہ والد بننے کے اعلان کے بعد سے ہی ہر طرف سے انہیں مبارکباد مل رہی ہے ۔


کپل شرما نے اپنے ٹویٹ  میں لکھا : نمسکار ، آج صبح بھگوان کے آشیرواد سے ہمیں ایک بیٹا ہوا ہے ۔ بھگوان کی مہربانی سے بچہ اور ماں دونوں صحتمند ہیں ۔ آپ سب کے پیار ، آشیرواد اور دعاوں کیلئے شکریہ ۔ کپل شرما کے ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے فینس انہیں دوسرے بچے پر مبارکباد دے رہیں ۔




خیال رہے کہ یہ کپل شرما کی دوسری اولاد ہے ۔ اس سے پہلے ان کی اہلیہ گنی چترتھ نے 2019 میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا ۔ ان کی بیٹی کا نام انائرہ ہے ۔ کپل شرما اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

(Photo Credit- @kapilsharma/Instagram)
(Photo Credit- @kapilsharma/Instagram)


گزشتہ ہفتہ ہی کپل شرما نے ٹویٹر پر اس بات کی جانکاری دی تھی کہ ان کا شو کیوں آف ایئر ہورہا ہے ۔ جب ایک فین نے ان سے یہ سوال کیا تو کپل نے بتایا کہ شو اسلئے آف ایئر ہورہا ہے تاکہ وہ اپنی اہلیہ اور ہونے والے بچے کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں ۔ جب سے کپل نے سوشل میڈیا پر اس گڈنیوز کو شیئر کیا ہے ، لوگ انہیں مبارکباد دے رہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 01, 2021 09:27 AM IST