ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دوسرے بچے کی پیدائش کو لے ٹرول ہوگئے کپل شرما ، لوگوں نے کہا : اتنی جلدی کیا تھی؟

کپل شرما (Kapil Sharma) کے دوسری مرتبہ والد بننے پر جہاں ان کے فینس انہیں مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ کئی یوزرس کپل شرما سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر انہیں دوسرے بچے کی اتنی بھی کیا جلدی تھی ۔

  • Share this:
دوسرے بچے کی پیدائش کو لے ٹرول ہوگئے کپل شرما ، لوگوں نے کہا : اتنی جلدی کیا تھی؟
دوسرے بچے کی پیدائش کو لے ٹرول ہوگئے کپل شرما ، لوگوں نے کہا : اتنی جلدی کیا تھی؟ ۔ فائل فوٹو ۔

مشہور کامیڈین کپل شرما دوسری مرتبہ والد بن گئے ہیں ۔ ان کی اہلیہ گنی چترتھ نے آج ہی بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ کپل شرما نے اپنے فینس کے ساتھ سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی خبر دی اور اپنے فینس کا ان کی نیک خواہشات کیلئے شکریہ ادا کیا ۔  کپل شرما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : نمسکار ، آج صبح بھگوان کے آشیرواد سے ہمیں ایک بیٹا ہوا ہے ۔ بھگوان کی مہربانی سے بچہ اور ماں دونوں صحتمند ہیں ۔ آپ سب کے پیار ، آشیرواد اور دعاوں کیلئے شکریہ ۔


کپل شرما کے دوسری مرتبہ والد بننے پر جہاں ان کے فینس انہیں مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ کئی یوزرس کپل شرما سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر انہیں دوسرے بچے کی اتنی بھی کیا جلدی تھی ۔ دراصل دسمبر 2019 میں ہی کپل شرما کی اہلیہ گنی چترتھ نے اپنی پہلی اولاد انائرہ کو جنم دیا تھا اور اب 2021 کی ہی شروعات میں انہوں نے اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا ہے ۔ ایسے میں کچھ یوزرس کپل شرما سے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے دوسرے بچے کے جنم کیلئے انتظار کیوں نہیں کیا ۔




ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا : یہ بہت جلدی تھا ۔ گزشتہ سال ہی آپ کی اہلیہ نے بیٹی کو جنم دیا تھا ۔ وہیں ایک نے لکھا : بچوں کے جنم کے درمیان کوئی فرق نہیں؟ یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ ایک یوزر نے لکھا : او بھائی جی ، غضب ہی اسپیڈ سے لگے ہو ۔ ایک کے بعد ایک پروڈکشن چالو ہے ، رکے بغیر ۔

بتادیں کہ کپل شرما نے 2018 میں ہی گنی چترتھ سے شادی کی تھی ۔ اس کے بعد 2019 میں کپل شرما کی بیٹی کا جنم ہوا اور اب گنی چترتھ نے اپنی دوسری اولاد کو جنم دیا ہے ۔ ایسے میں اب کپل شرما کو جہاں بیٹے کے جنم پر مبارکباد پر مبارکباد مل رہی ہیں تو وہیں کچھ انہیں ٹرول کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 01, 2021 03:41 PM IST