ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم کو لے کر عاصم ریاض کو بڑا جھٹکا ، کرن جوہر نے کہی یہ بات

ایسی خبریں گردش کررہی تھیں کہ عاصم ریاض کرن جوہر کی فلم اسٹوڈینٹ آف دی ائیر تھری میں نظر آسکتے ہیں ۔ ان کے ساتھ اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے بھی نظر آنے کی خبریں تھیں ۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم کو لے کر عاصم ریاض کو بڑا جھٹکا ، کرن جوہر نے کہی یہ بات
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم کو لے کر عاصم ریاض کو بڑا جھٹکا ، کرن جوہر نے کہی یہ بات

ٹی وی کے سب سے مشہور شو بگ باس میں بطور کنٹسٹینٹ سرخیوں میں رہے عاصم ریاض کی فین فالوئنگ کافی بڑھ گئی ہے ۔ لوگ انہیں بگ باس کے گھر کے باہر اب فلموں میں دیکھنے کی بات کررہے ہیں ۔ ایسی ہی ایک خبر سامنے آئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ عاصم ریاض جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔ لیکن اب ان کے فینس کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے ۔ اس سلسلہ میں خود کرن جوہر نے بتایا ہے ۔


بتادیں کہ ایسی خبریں گردش کررہی تھیں کہ عاصم ریاض کرن جوہر کی فلم اسٹوڈینٹ آف دی ائیر تھری میں نظر آسکتے ہیں ۔ ان کے ساتھ اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے بھی نظر آنے کی خبریں تھیں ، جس کے بعد کرن جوہر نے ٹویٹ کرکے اس معاملہ میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔




کرن جوہر نے ٹویٹر پر اسٹوڈینٹ آف دی ائیر تھری کے سلسلہ میں لکھا کہ فلم کو لے کر آرہی کہانیاں پوری طرح سے بے بنیاد ہیں ، اس بات کو پھیلانے والے سبھی لوگوں سے میری درخواست ہے کہ برائے کرم ایسا کرنا بند کردیں ۔


بتادیں کہ اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ عاصم ریاض شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں نظر آنے والے ہیں ۔ یہاں تک کہ اس رپورٹ میں فلم کا نام اور ڈائریکٹر بھی بتایا جارہا تھا ۔
First published: Feb 18, 2020 10:00 PM IST