உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب فواد خان کی جگہ سیف علی خان کے ساتھ فلم بنائیں گے کرن جوہر

    file photo

    file photo

    بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر اداکار سیف علی خان کو لے کر فلم بنائیں گے۔ کرن جوہر رات باقی نامی فلم بنارہے ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر اداکار سیف علی خان کو لے کر فلم بنائیں گے۔ کرن جوہر رات باقی نامی فلم بنارہے ہیں ۔ پہلے اس فلم میںکٹرینہ کیف اور پاکستانی اداکار فواد خان کو لیا گیا تھا ، لیکن بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلم کے لئے اب سیف علی خان کا انتخاب کیا ہے۔
      بتایا جاتا ہے کہ پہلے کرن اپنی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کو لینا چاہتے تھے ، لیکن فلم بار بار دیکھو کی ناکامی کے بعد انہوں نے کٹرینہ کے ہمراہ سدھارتھ کی جوڑی بنانے کا خیال مسترد کردیا ۔ ایسا بھی کہا جا رہا ہے کہ رات باقی کی کہانی کے لحاظ سے سیف علی خان کی شخصیت بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔
      ان کی فلم رنگون کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اورراجا کرشن مینن والی فلم شیف کی شوٹنگ بھی جلد پوری ہو جائے گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو فلم رات باقی کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہو سکتی ہے۔ اس فلم میں سیف کے ساتھ کٹرینہ کیف نظر آئیں گی ۔ قبل ازیں یہ جوڑی فلم ریس میں نظر آ چکی ہے۔
      First published: