உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرن جوہر نے شری دیوی پر دیا بڑا بیان- والد کے خلاف جاکر اٹھایا تھا یہ قدم

    شری دیوی: فائل فوٹو

    شری دیوی: فائل فوٹو

    کرن جوہرنے ممبئی میں 'شری دیوی - دی ایکسٹرنل اسکرین گاڈیس' کا اجراء کرتے ہوئےکہا کہ ان کے دوستوں میں سنیما کولے کرکوئی خاص دلچسپی نہیں تھی، لیکن وہ گھر پر بیٹھ کرفلمیں، خاص طورپر شری دیوی کی فلمیں دیکھا کرتے تھے۔

    • Share this:
      ممبئی: فلمساز کرن جوہرہندی سنیما کے تئیں دیوانگی پیدا کرنے سہرا آنجہانی اداکارہ شری دیوی کو دیتے ہیں۔ ان کے مطابق شری دیوی جس طرح شائقین کے ساتھ ایک جڑاؤ بنا لیتی تھیں وہ اس سے بہت متاثرتھے۔ کرن جوہرکی جنوبی ممبئی پرورش ہوئی، ان کا کہنا ہے کہ 80 کے دہائی میں وہاں کے بچوں کی ہندی سنیما میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوا کرتی تھی۔ اتوارکی شام ایک کتاب کے اجراء کے موقع پرانہوں نے کہا 'شری دیوی کا ذکرمجھے میرے بچپن کی طرف، ہندی سنیما کے تئیں میری دیوانگی کی طرف لے جاتا ہے۔ اس میں ان کا بڑا کردار ہے۔ مجھے ایک لمحہ بھی ایسا یاد نہیں آتا جب میں ان کی محبت میں پاگل نہیں رہا ہوں۔ میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں'۔

      کرن جوہرنے ممبئی میں 'شری دیوی - دی ایکسٹرنل اسکرین گاڈیس' کا اجراء کیا۔ اس کے مصنف ستیارتھ نائک ہیں۔ کچھ دن پہلے اسے دہلی میں دیپکا پادوکون نے لانچ کیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ ان کے دوستوں میں سنیما کولے کرکوئی خاص دلچسپی نہیں تھی، لیکن وہ گھر پر بیٹھ کرفلمیں، خاص طورپر شری دیوی کی فلمیں دیکھا کرتے تھے۔

      کرن جوہرنے کہا 'مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے گھریلو معاون کے ساتھ 'ہمت والا' سنیما ہال میں دیکھی تھی۔ میں نے یہ فلم کئی باردیکھی اوراس کے بعد کی بھی فلمیں دیکھی۔ ان کے ساتھ اس طرح شروع ہوئی پریم کہانی کبھی ختم ہی نہیں ہوئی'۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے والد یش جوہرکی فلم 'مقدر کا فیصلہ' کی جگہ وہ شری دیوی کی 'مسٹر انڈیا' دیکھنے چلے گئے تھے، جس سے ان کے والد مایوس تھے۔
      First published: