ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رناوت کے الزامات کے بعد وائرل ہوا کرن جوہر کا یہ ویڈیو ، کہا : تو انڈسٹری چھوڑ کیوں نہیں دیتی

کنگنا (Kangana Ranaut) کے بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر زبردست بحث ہورہی ہے ۔ اس درمیان کرن جوہر (Karan Johar) کا ایک پرانا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ کنگنا کے ذریعہ لگائے گئے الزامات پر کھل کر بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
کنگنا رناوت کے الزامات کے بعد وائرل ہوا کرن جوہر کا یہ ویڈیو ، کہا : تو انڈسٹری چھوڑ کیوں نہیں دیتی
کنگنا رناوت کے الزامات کے بعد وائرل ہوا کرن جوہر کا یہ ویڈیو ، کہا : تو انڈسٹری چھوڑ کیوں نہیں دیتی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) ان دنوں زبردست سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ کنگنا رناوت ہمیشہ سے ہی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری  (Nepotism)  اور آوٹ سائیڈرس کے ساتھ ہونے والے برتاو کو لے کر کھل کر بات کرتی نظر آئی ہیں ۔ انہوں نے فلم میکر کرن جوہر کے سامنے ہی ان پر اقربا پروری کے الزامات لگا دئے تھے ۔ وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک نیوز چینل کو دئے انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر سے اقربا پروری اور ایکٹرس کے ساتھ بھید بھاو کا معاملہ اٹھایا ۔ کنگنا کے بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر زبردست بحث ہورہی ہے ۔ اس درمیان کرن جوہر  (Karan Johar)  کا ایک پرانا ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ کنگنا کے ذریعہ لگائے گئے الزامات پر کھل کر بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔


کرن جوہر کا یہ ویڈیو کسی پروگرام کا معلوم ہوتا ہے ، جس کو ٹویٹر پر کئی لوگوں نے شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں کرن جوہر کہتے نظر آرہے ہیں کہ میں کنگنا کے ذریعہ استعمال کئے جارہے ویمین کارڈ اور وکٹم کارڈ سے پریشان ہوچکا ہوں ، آپ ہر وقت ہر جگہ استحصال کے شکار نہیں ہوسکتے ہو ، آپ کے پاس ہمیشہ ایک دکھ بھری کہانی ہوتی ہے بتانے کیلئے ، آپ انڈسٹری میں برے لوگوں سے اتنے دہشت زدہ ہو تو چھوڑ دو ۔ آپ پر کون بندوق کی نوک پر دباو ڈال رہا ہے کہ یہاں کام کرنے کیلئے کچھ اور کرو ۔



اس کے بعد کرن جوہر میڈیا پر بھی الزامات لگاتے ہیں کہ سبھی نے کنگنا کو چنے کے جھاڑ پر چڑھادیا ہے ، اس لئے ایسا ہورہا ہے ۔ کرن جوہر کا یہ ویڈیو شیئر کرکے کئی لوگوں نے کنگنا کو اپنی حمایت دینے کی بات کہی ہے ۔

بتادیں کہ کنگنا رناوت نے نیوز چینل کو دئے انٹرویو میں کرن جوہر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے  سشانت سنگھ راجپوت کو فلاپ ایکٹر اعلان کردیا تھا اور یہ کہہ کر ان کی فلم ڈرائیو کو تھئیٹر میں ریلیز نہیں کیا تھا کہ اس کو ٹیکرس نہیں مل رہے ہیں ۔ کنگنا نے اس انٹرویو میں کئی اور بالی ووڈ سلیبریٹیز کے بارے میں بھی چونکانے والے انکشافات کئے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر میں اپنی کہی ہوئی باتوں کو ثابت نہیں کرپائی تو میں اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کردوں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 05:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading