ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Kareena Kapoor Khan Birthday: فلم ’ٹشن‘ کے فلاپ ہونے سے ڈپریشن میں آگئی تھیں کرینہ کپور، شوہر سیف علی خان کو مانتی ہیں کامیابی کی وجہ

Kareena Kapoor Birthday: کرینہ کپور خان (Happy Birthday Kareena Kapoor) کا اسٹائل اسٹیٹمنٹ ان کے مداحوں کو خوب پسند آتا ہے۔ یہی نہیں ان کا بیباک انداز بھی لوگوں کو ان کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ کرینہ نے اس بار اپنی فیملی کے ساتھ یوم پیدائش سیلیبریٹ کیا۔

  • Share this:
Kareena Kapoor Khan Birthday: فلم ’ٹشن‘ کے فلاپ ہونے سے ڈپریشن میں آگئی تھیں کرینہ کپور، شوہر سیف علی خان کو مانتی ہیں کامیابی کی وجہ
فلم ’ٹشن‘ کے فلاپ ہونے سے ڈپریشن میں آگئی تھیں کرینہ کپور، شوہر سیف علی خان کو مانتی ہیں کامیابی کی وجہ

ممبئی: کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor turns 40) آج اپنا 40 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) الگ الگ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیتی ہیں۔ یہی نہیں اپنی شاندار تصویروں اور لکس سے بھی مداحوں کو دلوں پر راز کرتی رہی ہیں۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan Birthday) کا اسٹائل اسٹیٹمنٹ ان کے مداحوں کو خوب پسند آتی ہے۔ یہی نہیں ان کا بیباک انداز بھی لوگوں کو ان کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ کرینہ کپور خان نے اس بار اپنی فیملی کے ساتھ اپنا یوم پیدائش سیلیبریٹ کیا، جس کی تصویریں سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویسے تو کرینہ کپور خان اپنے انٹرویوز میں کافی سوچ سمجھ کر جواب دیتی نظر آتی ہیں، لیکن کئی بار انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے سیکریٹ سے روبر کرایا۔


کرینہ کپور خان نے اپنے ایک انٹرویوز میں بتایا تھا کہ انہوں نے شوہر سیف علی خان سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ اداکارہ نے BBC Asian Network سے بات کرتے ہوئے کہا- ’سیف علی خان نے مجھے بتایا تھا کہ پہلے انہیں تلاش فلم آفر کی گئی تھی، لیکن انہوں نے یہ کرنے سے منع کردیا۔ کیونکہ ان دنوں وہ کچھ کامرشیل فلمیں کرنا چاہتے تھے۔ میں نے سیف علی خان سے جو سب سے اچھی بات سیکھی، وہ یہ تھی کہ منی، سیکس اور فیم کے پیچھے بھاگنے کے بجائے خود کے ساتھ کمفرٹیبل کیسے رہا جائے’۔


 




 




View this post on Instagram




 

All I ever need… 🌎❤️ #FavouriteBoys #TakeMeBack


A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan) on






کرینہ کپور خان نے مزید کہا- ’سیف علی خان نے مجھے خود سے پیار کرنا سکھایا۔ زندگی کی سب سے بہترین چیزوں سے پیار کرنا سکھایا۔ ایسی چیزیں، جو پیسوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ فیملی، من کی شانتی، کتابیں پڑھنا، بیٹھ کر اپنوں کے ساتھ اپنے کام کو لے کر بات کرنا اور بھی کافی کچھ’۔ حال ہی میں اداکارہ اپنے نیپوٹزم پر دیئے بیان کے بعد تنازعہ میں آگئی تھیں۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا تھا- ’یہ تھوڑا عجیب لگ سکتا ہے، لیکن میری جدوجہد ان لوگوں کی جدوجہد جتنی انٹرسٹنگ نہیں ہے، جو جیب میں 10 روپئے لے کر ٹرین میں بیٹھ کر آتے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram




 

Waiting for 2021... 🤷🏻‍♀️🤣


A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan) on






ایک دیگر انٹرویو میں کرینہ کپور خان نے بتایا تھا کہ کیسے وہ ’ٹشن’ کے فلاپ ہوجانے سے ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ اس فلم کے لئے کرینہ کپور خان نے کافی محنت کی تھی اور سائز زیرو کے ذریعہ انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا تھا۔ اکشے کمار اور سیف علی خان کے ساتھ آئی اس فلم کو شائقین سے کچھ خاص رسپانس نہیں ملا، جسے لے کرینہ کپور خان دکھی ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سیف علی خان نے انہیں اس حالت سے نکلنے میں مدد کی تھی۔

 




کرینہ کپور خان نے کہا، ’جب وی میٹ کے دوران انہیں فلم میں اپنے کیریکٹر گیت کے ساتھ بہت جڑاو محسوس ہوا۔ فلم کے دوسرے حصے میں اس کی زندگی کیسے بدل جاتی ہے، یہ دیکھنا میرے لئے کافی الگ ایکسپیرینس رہا۔ ایسے ہی ٹشن بنانے کے دوران میری زندگی میں بہت کچھ بدل گیا۔ ٹشن نے پرسنلی اور پروفیشنلی ان کی زندگی کو کافی متاثر کیا۔ ٹشن نے انہیں کافی امیدیں تھیں، فلم ناکام ہوئی، تو وہ 6 ماہ تک ڈپریشن میں رہی تھیں’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 21, 2020 07:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading