உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم لال سنگھ چڈھا کے سیٹ پر کرینہ کپور اور عامر خان کے نئے اوتار کو دیکھ کر حیران رہ گئے لوگ

    فلم لال سنگھ چڈھا کے سیٹ پر کرینہ کپور اور عامر خان کے نئے اوتار کو دیکھ کر حیران رہ گئے لوگ ۔ تصویر : Instagram/kareenakapoorkhan/ aamirkhanproductions)

    فلم لال سنگھ چڈھا کے سیٹ پر کرینہ کپور اور عامر خان کے نئے اوتار کو دیکھ کر حیران رہ گئے لوگ ۔ تصویر : Instagram/kareenakapoorkhan/ aamirkhanproductions)

    کرینہ کپور (Kareena Kapoor) اور عامر خان (Aamir Khan) اپنی اگلی فلم 'لال سنگھ چڈھا' (Laal Singh Chadha) کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے ، جس میں دونوں فلم کے سیٹ پر ایک سین کو لے کر گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کرینہ کپور خان اور عامر خان کے چاہنے والے ان کی اگلی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ ان دنوں وہ ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم کے سیٹ سے ان کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے ، جس میں دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اتوار 12 ستمبر کو پیپراجی نے ان دونوں کو فلم کے سیٹ پر دیکھا ۔ ویڈیو سے ظاہر ہے کہ کرینہ اور عامر اپنی فلم کے ایک سین کو لے کر گفتگو کر رہے ہیں ۔

      یہ ویڈیو کچھ ہی گھنٹے پہلے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں ۔ اداکاروں کے فینس ویڈیو پر خوبصورت کمنٹس کر رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے کمنٹ کیا : سنیں، تم مسٹر پرفیکشنسٹ سے سیکھ رہی ہیں ۔ لوگ ان کی اگلی فلم کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں ۔ نیز دونوں کے نئے اوتار کو دیکھ کر لوگ کافی حیران بھی ہیں ، جس میں عامر کمر کے اوپر اپنی پینٹ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)





      اس سے پہلے آج ہی کرینہ نے اپنی ٹیم کے ساتھ فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں ۔ تصاویر میں وہ میک اپ کرواتی نظر آرہی ہیں ۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ پیار کے ساتھ لوٹ آئی ہوں ۔

      تصویر :  Instagram/kareenakapoorkhan
      تصویر : Instagram/kareenakapoorkhan


      کچھ دیر پہلے اداکارہ نے فلم 'لال سنگھ چڈھا' کے سیٹ سے عامر خان کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے فلم کے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے ۔

      انہوں نے لکھا : سفر مکمل ہونا چاہئے۔ آج میں نے حمل ، وبا ، خوف کے درمیان اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے ۔ تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے جس جذبے سے شوٹنگ کی ہے ، اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ ایک گہرے ، لیکن شاندار سفر کے لیے عامر اور ادویت چندن کا شکریہ … میری سب سے شاندار ٹیم کا شکریہ ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: