کرینہ کپور خان نے سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے کیلئے سوشل میڈیا پر لکھا خاص پیغام
کرینہ کپور خان نے نند سوہا علی خان کو اس خاص انداز میں دی یوم پیدائش کی مبارکباد
بالی ووڈ اداکارہ اور پٹودی فیملی کی سب سے چھوٹی بیٹی سوہا علی خان آج اپنی 42 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ سوہا علی خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ تاہم اس موقع پر سب سے خاص میسیج ان کی بھابھی کرینہ کپور خان کا (Kareena Kapoor Khan) کا تھا۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور پٹودی فیملی کی سب سے چھوٹی بیٹی سوہا علی خان (Soha Ali Khan) آج اپنی 42 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ سوہا علی خان کی سالگرہ کے موقع پر ہر کوئی انہیں مبارکباد پیش کررہا ہے۔ اداکارہ کے شوہر کنال کھیمو (Kunal Khemu) سے لے کر بھابھی کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) تک نے انہیں خاص انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ بالی ووڈ کے دیگر سلیبرٹیز نے بھی سوہا علی خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ تاہم اس موقع پر سب سے خاص میسیج ان کی بھابھی کرینہ کپور خان کا (Kareena Kapoor Khan) کا تھا۔
کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہا علی خان (Soha Ali Khan) اور ان کی بیٹی عنایہ اور اپنے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس کے ساتھ انہوں نے سوہا علی خان کے لئے بیحد ہی خاص پیغام لکھا ہے۔ کرینہ نے لکھا ہے، مزاقیہ، کول، بیحد سمجھدار، پیار سے بھری ہوئی، سپورٹ کرنے والی، کنبے کا خیال رکھنے والی عنایہ کی ماں، سیفو اور صبا کی بہن اور میری خوبصورت نند تمہیں یوم پیدائش کی بہت۔بہت مبارکباد، ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں۔
بتادیں کہ کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ اور وہ اپنے فینس کیلئے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔