ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Kareena Kapoor: کرینہ کپور خان دوبارہ بن گئیں ماں، پھر دیا بیٹے کو جنم

کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) دوبارہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے بیبی بوائے (بیٹے) (Kareena Kapoor Khan second Baby) کو جنم دیا ہے۔

  • Share this:
Kareena Kapoor: کرینہ کپور خان دوبارہ بن گئیں ماں، پھر دیا بیٹے کو جنم
کرینہ کپور خان دوبارہ بن گئیں ماں، پھر دیا بیٹے کو جنم

ممبئی: کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) دوبارہ ماں بن گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے بیبی بوائے (بیٹے) (Kareena Kapoor Khan second Baby) کو جنم دیا ہے۔ یعنی کرینہ کپور دوسرے بچے کی ماں اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) چوتھے بچے کے والد بن گئے ہیں۔ کرینہ کپور خان کو کل رات برج کینڈی اسپتال (ممبئی) میں داخل کرایا گیا تھا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان نے اگست 2020 میں ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ وہ دوسرے بچے کی امید کر رہے ہیں۔ کرینہ کپور خان کی ڈلیوری کی تاریخ 15 فروری کی بتائی جارہی تھی۔ ایسے میں اداکارہ کے مداح گزشتہ کچھ دنوں سے اس خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔


کرینہ کپور خان نے سال 2016 میں اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کو جنم دیا تھا، جس کے بعدف اب یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ سلیبرٹی فوٹو گرافر ورل بھیانی کے پوسٹ کے مطابق، کرینہ کپور خان نے صبح 4:45 پر اپنے دوسرے بیٹے کو جنم دیا۔ حالانکہ، کپور فیملی کی طرف سے ابھی تک اس بات کی کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مداحوں کو بھی کپور فیملی کی طرف سے کرینہ کپور - سیف علی خان کی دوسری اولاد سے متعلق آفیشیل اعلان کا انتظار ہے۔




 

 

معلوم ہو کہ دوسرے بچے کے یوم پیدائش سے قبل ہی سیف علی خان اور کرینہ کپور بڑے گھر میں شفٹ ہوچکے ہیں۔ اس گھر میں ایک اسپیشل نرسری بھی بنوائی گئی ہے، جہاں تیمور علی خان اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تیمور علی خان کو بھی دونوں نے پہلے سے ہی نئے مہمان کے لئے تیار کرنا شروع کردیا تھا۔ حمل کے آخری دنوں میں بھی کرینہ کپور خان مسلسل کام کرتی رہی ہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد وہ اسے پورا وقت دے سکیں، اس لئے کرینہ کپور نے بیک ٹو بیک شوٹ کرکے اپنا سارا کام پہلے ہی ختم کردیاہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 21, 2021 11:29 AM IST