ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور خان کے آنے والے مہمان کے لئے جیوتشی کی پیشین گوئی، بتایا بیٹا ہوگا یا بیٹی

کرینہ کپور خان کی ڈلیوری (Kareena Kapoor Khan delivery) سے پہلے ہی ان کے دوسرے بچے کے لئے تحفے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ مداح جہاں ابھی قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ کرینہ کپور خان کسے جنم دیں گی، بیٹی یا بیٹا؟ وہیں، ایک جیوتشی (Astrologer) نے پیشین گوئی کردی ہے۔

  • Share this:
کرینہ کپور خان کے آنے والے مہمان کے لئے جیوتشی کی پیشین گوئی، بتایا بیٹا ہوگا یا بیٹی
کرینہ کپور خان کے آنے والے مہمان کے لئے جیوتشی کی پیشین گوئی، بتایا بیٹا ہوگا یا بیٹی

ممبئی: عام انسان کو یا کوئی خاص سیلبرٹی، ہر کسی کے لئے ماں بننے کا احساس بے حد خاص ہوتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) دوسری بار ماں بننے جا رہی ہیں۔ گھر والوں کے ساتھ ان کے مداح بھی آنے والے مہمان کے لئے کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر ایسی قیاس آرائی ہے کہ کرینہ کپور بچے کو جنم دینے کے لئے اسپتال میں ایڈمٹ ہیں، لیکن کرینہ کپور کے سوشل میڈیا پر پوسٹ اور انسٹا اسٹوری یہ ثبوت ہیں کہ وہ ابھی گھر پر ہی ہیں۔ کرینہ کپور کی ڈلیوری (Kareena Kapoor Khan delivery) سے پہلے ہی ان کے دوسرے بچے کے لئے تحفے آنے شروع ہوگئے ہیں۔ مداح جہاں ابھی قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ کرینہ کپور کسے جنم دیں گی، بیٹی یا بیٹا؟ وہیں، ایک جیوتشی (Astrologer) نے پیشین گوئی کردی ہے۔


کرینہ کہور خان (Kareena Kapoor Khan) اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) کے دوسرے بیبی کو لے کر ایک جیوتشی نے پیشین گوئی کی ہے۔ یہ وہی جیوتشی ہیں، جنہوں نے انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے گھر آئی ننہی مہمان کو لے کر پیشین گوئی کی تھی۔ جیوتشی کے مطابق، اس بار کرینہ کپور خان ایک بیٹی کی ماں بننے جا رہی ہیں۔


کرینہ کپور خان نے اگست 2020 میں مداحوں کے ساتھ پریگننسی کی خوشخبری کو شیئر کیا تھا۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ کرینہ کپور خان فروری کے دوسرے ہفتے میں بیبی کو جنم دینے والی تھیں، لیکن اب وقت آگے ہوگیا ہے۔ وہ اب کسی بھی وقت دوسرے بیبی کو جنم دے سکتی ہیں۔


جمعرات کو سیف علی خان کو ہاتھ میں کچھ کھلونے لئے ممبئی میں گھر کے باہر اسپاٹ کیا گیا تھا۔ سیف علی خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، وہیں، مداح بھی بیبی کو لے کر کئی قیاس آرائی کر رہے ہیں۔

ڈلیوری سے پہلے ان کے گھر پر مداح پنک اور بلو رنگ کی پیکنگ والی گڈیج بھیج رہے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر کچھ تصاویر کو شیئر بھی کیا تھا۔ معلوم ہو کہ پہلے اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ کرینہ ویلنٹائن ویک میں اپنے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ حالانکہ جب وہ ڈاکٹر کے کلینک سے مسکراتی ہوئی باہر آئیں تو تصویروں نے بہت سی چیزیں خود بخود واضح کردیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 19, 2021 11:34 AM IST