ممبئی: لاک ڈاون (lockdown) نے لوگوں کو گھر میں قید کردیا ہے۔ لوگ گھر میں پریشان ہونےلگے ہیں۔ لاک ڈاون کھلنے کے ساتھ اپنےکام پر جانےکا اب لوگ انتظار کررہے ہیں۔ 3 مئی کے بعد کیا ہونے والا ہے، یہ تو کوئی نہیں جانتا، لیکن قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جلد کورونا وائرس (Corornavirus) کی زد سے ملک آزاد ہوجائے گا۔ لوگ اب گھر میں جہاں پریشان ہورہے ہیں، وہیں بالی ووڈ (Bollywood) کی بیبی یعنی کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کو یہ لاک ڈاون پسند آرہا ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں پھر سے پیار میں پڑ گئی ہیں، اس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے۔
کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) لاک ڈاون پر پورا عمل کر رہی ہیں۔ کرینہ کپور ان دنوں اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ کوالٹی ٹائم اسپینڈ کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ ان تصویروں میں کرینہ کپور خان اور سیف علی خان گھاس پر ایک ساتھ لیٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہیں دوسری تصویر میں کرینہ کپور گھاس پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ کرینہ کپور خان نے تصویروں کے ساتھ کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’پیار میں پڑ جاو... سو جاو...mess’ دونوں کی یہ تصویریں شاندار ہیں۔
واضح رہےکہ کرینہ کپور خان ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آرہی ہیں۔ وہ انسٹا گرام پر مسلسل کچھ نہ کچھ شیئر کر رہی ہیں۔ کرینہ کپور ان تصویر میں پنک ڈریس کیری کئے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سیف علی خان ہمیشہ کی طرح کیزوئل لک میں نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں اسٹارس کے مداح ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔
ورک فرنٹ پر کرینہ کپور خان کو گزشتہ بار لم انگریزی میڈیم میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے پولیس کا کردار نبھایا تھا۔ فی الحال ان کے علاوہ عرفان خان، رادھیکا مدان، دیپک ڈوبریال بھی اہم کردار میں تھے۔ کرینہ کے اپ کمنگ پروجیکٹس میں فلم لال سنگھ چڈھا ہے۔ اس فلم میں وہ عامر خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ فلم کے کچھ حصوں کی شوٹنگ ہوچکی ہے۔ وہیں، سیف علی خان آخری بار فلم ’جوانی جانے من’ میں دکھائی دیئے تھے۔ اس فلم میں سیف علی خان نے مڈل ایج پلے بوائے کا کردار نبھایا تھا جو کہ شائقین کو کافی پسند آیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔