کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے ۔ اس وائرس کی وجہ سے اب تک ہزاروں افراد کی جانیں جا چکیہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی ہے ۔ اس عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب ایکٹر۔ایکٹرس اپنے گھر میں آئیسولیشن پر ہیں تاکہ کوروناوائرس سے بچاجاسکیں۔ کافی دنوں سے گھر بیٹھے سیلیبس ان دنوں اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے میں لگے ہیں۔ اس درمیان کرینہ کپور نے بھی اپنی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر سیف علی خان اور بیٹا تیمور نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ سمندر میں نظر آرہی ہیں۔ جس میں انہوں نے لال رنگ کی بکنی پہن رکھی ہے اور بیحد ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں سمندر کنارے کے خواب نہیں دیکھ رہی ہوں بلکہ آپ دیکھ رہے ہیں۔ مجھے واپس لے چلو۔ کرینہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹور رہی ہے۔ لوگ کرینہ کی اس تصویر پرکمینٹس کے ذریعے ردعمل ظاہر کرہے ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ کے ساتھ شوہر سیف اور تیمور بھی انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔