کرینہ کپور نے شیئر کی شوہر سیف علی خان کے ساتھ تھرو بیک تصویر، خود ہی کرڈالی اپنی کمر کی تعریف
کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنے شوہر سیف علی خان (Saif Ali Khan) کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ کپور خان پرانے دنوں کی یادوں میں کھوئی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اپنی ’کمر’ (Waistline) کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 13, 2021 08:14 PM IST

کرینہ کپور نے شیئر کی شوہر سیف علی خان کے ساتھ تھرو بیک تصویر، خود ہی کرڈالی اپنی کمر کی تعریف
ممبئی: بالی ووڈ کی بیبو یعنی اداکارہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor Khan) ان دنوں اپنی پریگننسی پیریڈ کو انجوائے کر رہی ہیں۔ وہ اس دوران سوشل میڈیا پر خوب سرگرم بنی ہوئی ہیں اور اپنے مداحوں کے درمیان سرخیوں میں بنی رہنے کے لئے آئے دن دلچسپ تصویر (Photo) شیئر کرتی ہوئی دکھائی دے جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر سے ایک ایسے ہی پوسٹ سے جم کر سرخیاں بٹوری ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنے شوہر سیف علی خان (Saif Ali Khan) کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ کپور خان پرانے دنوں کی یادوں میں کھوئی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اپنی ’کمر’ (Waistline) کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
دراصل کرینہ کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں سیف علی خان فرنچ داڑھی والے لُک میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں کرینہ کپور خان زیرو فیگر لُک میں نظر آرہی ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر دونوں کی فلم ’ٹشن’ کے دوران لی گئی ہے۔ وہیں اس تصویر میں سیف علی خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے کرینہ کپور کی خوشی صاف نظر آرہی ہے۔ یہاں دیکھیں کرینہ کپور خان کے ذریعہ شیئر کی تصویر۔
View this post on Instagram
کرینہ کپور نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں خود ہی اپنی کمر کی تعریف کرڈالی ہیں۔ کرینہ کپور نے لکھا- ’بہت پیچھے لے جاتے ہوئے Circa ’07 جیسلمیر۔Ooooooh وہ کمر... میں اپنے بارے میں بات کر رہی ہوں، سیف علی خان کے بارے میں نہیں’۔ اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے #TakeMeBack ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔