ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حاملہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے اپنے جھگڑوں کے بارے میں کیا بڑا انکشاف ، کہی یہ بڑی بات

کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor) نے اپنے چیٹ شو پر انکشاف کیا کہ جب سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور ان کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے تو سب سے پہلے معافی کون مانگتا ہے ۔

  • Share this:
حاملہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے اپنے جھگڑوں کے بارے میں کیا بڑا انکشاف ، کہی یہ بڑی بات
حاملہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے اپنے جھگڑوں کے بارے میں کیا بڑا انکشاف ، کہی یہ بڑی بات (Photo Credit- @kareenakapoorkhan/Instagram)

بالی ووڈ کے آئیڈیل جوڑوں میں شمار کئے جانے والے سیف علی خان اور کرینہ کپور ان دنوں اپنے آنے والے نئے مہمان کا استقبال کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ اسی درمیان کرینہ کپور سوشل میڈیا سے لے کر اپنے کام تک کیلئے سرگرم ہیں ۔ کرینہ اپنے چیٹ شو وہاٹ وومین وانٹ پر کئی دلچسپ سلیبریٹیز مہمان کو بلانے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں اسی شو پر کرینہ نے اپنے اور سیف علی خان کے رشتے کے بارے میں کچھ ایسا انکشاف کیا ہے ، جس کی وجہ سے خبروں میں چھائی گئی ہیں ۔


دراصل حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنے چیٹ شو وہاٹ وومین وانٹ پر کنال کھیمو کو بلایا ۔ وہیں کنال نے اس بات چیت کے دوران کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں ۔ کرینہ کو انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سوہا سے ان کا جھگڑا ہوتا ہے تو دونوں میں پہلے کون معافی مانگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے معافی مانگتے ہیں ۔ کنال کا کہنا ہے کہ سوہا کی ڈکشنری میں ساری لفظ تو ہے لیکن وہ وہ صفحہ پھٹ کر کسی غلط جگہ لگ گیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ملتا ہی نہیں ہے ، کبھی مل گیا تو ایسا لگتا ہے کہ مائنڈبلوئنگ چیز ہوگئی ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)





وہیں کنال کی یہ باتیں سن کر کرینہ بھی بول پڑیں کہ سیف بھی پہلے معافی مانگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سیف بھی معافی مانگتے ہیں ۔ وہ ہی ہیں جو ہمیشہ معافی مانگتے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ مرد عام طور پر ایسا کرتے ہیں ۔ شاید ، وہ ہی ہیں جو ہمیشہ غلطیاں کرتے ہیں ، اس لئے بہتر ہے کہ ساری کہہ دو ورنہ سو نہیں پاوگے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 21, 2021 09:12 PM IST