உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جہانگیر علی خان کو گود میں اٹھا کر بھیڑ سے کچھ اس طرح بچاتی نظر آئیں کرینہ کپور خان، تصویر وائرل

    جہانگیر علی خان کو گود میں اٹھا کر بھیڑ سے کچھ اس طرح بچاتی نظر آئیں کرینہ کپور خان، تصویر وائرل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @viralbhayani

    جہانگیر علی خان کو گود میں اٹھا کر بھیڑ سے کچھ اس طرح بچاتی نظر آئیں کرینہ کپور خان، تصویر وائرل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @viralbhayani

    اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena kapoor Khan Son Jeh) ان دنوں اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (Jahangir Ali Khan) کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں ۔ حال ہی میں کرینہ کی جہانگیر کے ساتھ ایک پیاری سے تصویر وائرل ہورہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں ۔ جہانگیر علی خان کو پیار سے لوگ جیہہ بھی بلاتے ہیں ۔ حال ہی میں کرینہ کی جہانگیر کے ساتھ ایک پیاری سے تصویر وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر میں کرینہ نے جیہہ کو اپنی گود میں اٹھا رکھا ہے۔ تیمور کی طرح جیہہ کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

      مشہور فوٹو گرافر ویرل بھیانی نے کچھ دیر پہلے ہی کرینہ کپور خان اور جہانگیر علی خان کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ نے جہانگیر کو گود میں اٹھا رکھا ہے اور ان کے سر پر کس کررہی ہیں ۔ کرینہ کے آس پاس کافی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے ، اس دوران بے بو اپنے لاڈلے کو بھی بھیڑ سے بچاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔ جہانگیر کو اس طرح پیار کرتے اور لوگوں سے بچاتے دیکھ لوگ کرینہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں ۔

      تصویر : @KareenaKapoorKhan


      اس سے پہلے کرینہ نے جہاں کے چھ مہینے پورے ہونے پر ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا : آپ کو ہمیشہ پیار ، خوشی اور جرات ملے ۔ میری زندگی کو چھ مہینے ہونے کی مبارکباد ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے کیپشن میں کئی طرح کے دل والے ایموجیز بھی شیئر کئے تھے ۔ حال ہی میں کرینہ کپور خان اپنے دونوں بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ مالدیپ سے چھٹیاں منا کر واپس لوٹی ہیں ۔

      وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور خان ، عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں نظر آنے والی ہیں ۔ عامر ۔ کرینہ کپور کی یہ فلم ٹام ہینکس کی فلم فاریسٹ گمپ پر مبنی ہے ۔ یہ فلم کا ہندی ری میک ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: