உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرینہ کپور خان بنیں بہن لولو کے لئے چیئر لیڈر، کرشمہ کپور نے اناونس کی پروجیکٹ تو جھوم اٹھیں بیبو

    کرینہ کپور خان بنیں بہن لولو کے لئے چیئر لیڈر، کرشمہ کپور نے اناونس کی پروجیکٹ تو جھوم اٹھیں بیبو

    کرینہ کپور خان بنیں بہن لولو کے لئے چیئر لیڈر، کرشمہ کپور نے اناونس کی پروجیکٹ تو جھوم اٹھیں بیبو

    کرشمہ کپور (Karisma Kapoor) نے اپنی نئی پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے، جس کا نام ’براون‘ (Brown) ہے۔ انہوں نے اس سے جڑی دو تصاویر شیئر کی ہیں تو وہیں اب کرینہ کپور (Kareena Kapoor) نے اپنی بہن کے لئے خاص انداز میں پوسٹ لکھا ہے اور ان کی تعریف کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پیر کے روز کرشمہ کپور (Karishma Kapoor) نے اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر ان کی اگلی پروجیکٹ سے جڑی ہوئی ہے۔ پہلی تصویر میں کرشمہ کپور کلیپر بورڈ کے پیچھے کھڑی نظر آرہی ہیں۔ وہیں، دوسری فلم میں انہوں نے اپنی اگلی پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کیا ہے، جس کا ٹائٹل ’براون‘ (Brown) ہے۔ کرشمہ کپور (Karisma Kapoor) کے بعد کرینہ کپور (Kareena Kapoor) نے بھی اپنی بڑی بہن کے لئے خوشی ظاہر کی۔ انہوں نے انسٹا گرام اسٹوری پر کرشمہ کپور کے پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ 2020 میں کرشمہ کپور ویب سیریز ’مینٹل ہوڈ‘ میں نظر آئی تھیں۔ یہ ان کا اسٹریمنگ ڈیبیو تھا۔ کرشمہ کپور کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور خان نے لکھا ہے، ’کرشمہ کپور تم بیسٹ ہو‘۔ کئی سیلبس نے بھی کرشمہ کپور کے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔ سنجے کپور نے لکھا ہے- ’آل دی بیسٹ‘۔ وہیں کرشمہ کپور کے مداح بھی ان کے اس پوسٹ کے بعد ایکسائیٹیڈ ہوگئے ہیں۔ ان کی ایک فین نے لکھا ہے- میجک دیکھنے کا انتظار اور نہیں ہوسکتا۔

      یہ پہلی تصویر ہے، جس پر کرینہ کپور نے ردعمل کیا ہے۔ (therealkarismakapoor/instagram)
      یہ پہلی تصویر ہے، جس پر کرینہ کپور نے ردعمل کیا ہے۔ (therealkarismakapoor/instagram)


      سیلبس نے دی مبارکباد

      وہیں ایک اور صارف نے لکھا ہے- ’او ایم جی لولو! فائنلی فائنلی۔ وہیں، ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے- میں سپر ایکسائیٹیڈ ہوں۔ آپ کے کم بیک کا بے صبری سے انتظار ہے... آل لگا دینا لولو‘۔ کرشمہ کپور کی خاص دوست امرتا اروڑہ، سیف علی خان کی بڑی بہن صبا علی خان نے بھی کرشمہ کپور کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ کرشمہ کپور کے مداح کو اب ’براون‘ سے جڑی زیادہ جانکاری کا بے صبری سے انتظار ہے۔

      کرشمہ کپور کے اگلے پروجیکٹ کا نام ’براون‘ ہے۔ (therealkarismakapoor/instagram)
      کرشمہ کپور کے اگلے پروجیکٹ کا نام ’براون‘ ہے۔ (therealkarismakapoor/instagram)


      یہ بھی پڑھیں۔

      Lock Upp: علی مرچنٹ نے کیا بڑا انکشاف، سارہ خان سے طلاق کے بعد کی دوسری شادی لیکن...

      1991 میں کیا تھا ڈیبیو

      واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ میں 1991 میں ’پریم قیدی‘ فلم سے ڈبییو کیا تھا۔ تب کرشمہ کپور محض 17 سال کی تھیں۔ بعد میں کرشمہ کپور ’راجا بابو‘، ’سہاگ‘، ’انداز‘، ’قلی نمبر ون‘، ’ساجن چلے سسرال‘، ’ہیرو نمبرون‘، ’جیت‘ سمیت کئی سپرہٹ فلموں میں نظر آئیں۔

      سال 2012 میں آخری بار آئیں نظر

      کرشمہ کپور سلور اسکرین پر آخری بار 2012 میں ’ڈینجرس عشق‘ میں نظر آئی تھیں۔ اسے وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بعد میں کرشمہ کپور ’بامبے ٹاکیز‘ اور 2018 میں ‘زیرو‘ میں کیمیو کرتے ہوئے نظر آئیں۔ وہیں، 2020 میں انہوں نے ’مینٹل ہڈ‘ سے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: