بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان اور اداکار کارتک آرین بریک اپ کی خبروں کے درمیان ایک مرتبہ پھر ساتھ میں دیکھے گئے ہیں ۔ ریلیشن شپ کو لے کر یہ دونوں اکثر خبروں میں رہتے ہیں ۔ تصویروں کے وائرل ہوتے ہی دونوں ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں چھا گئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر دونوں بالی ووڈ فنکار کافی سرگرم ہیں ۔ دونوں اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ طویل عرصہ کے بعد دونوں ایک مرتبہ پھر ساتھ ساتھ نظر آئے ۔
دراصل کارتک اور سارا فلم لو آج کل 2 میں نظر آنے والے ہیں ۔ اس فلم کے ذریعہ دونوں پہلی مرتبہ ساتھ میں کام کررہے ہیں ۔ دونوں نے فلم کی شوٹنگ تو ختم کرلی تھی ، لیکن اتوار کو دونوں فلم کے ڈبنگ حصہ کیلئے ایک ساتھ پہنچے تھے ۔
اس دوران فوٹوگرافرس کے سامنے دونوں ایک ساتھ آئے اور تصویریں کھینچوائیں ۔ اس کے بعد کارتک نے سارا کو گاڑی میں بیٹھا کر رخصت کیا ۔
خیال رہے کہ ڈائریکٹر امتیاز علی کی آنے والی فلم لو آج کل 2 فروری کی 14 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ہے ۔ دونوں نے ایک دوسرے کو فلم لو آج کل 2 کی شوٹنگ کے دوران ہی ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا ۔ دونوں آئے دن سوشل میڈیا پر چھائے رہتے تھے ۔ لیکن یہ رشتہ طویل عرصہ تک نہیں چل سکا ۔ حالانکہ سارا علی خان اور کارتک آرین دونوں کے فینس انہیں یک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔
وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو کارتک آرین کی 2019 کی آخری فلم پتی پتنی اور وہ تھی ۔ اس فلم میں انہوں نے بھومی پیڈنیکر اور اننیا پانڈے کے ساتھ کام کیا ۔ لوگوں نے فلم کی کافی تعریف کی ۔ وہیں سارا علی خان رنویر سنگھ کے ساتھ فلم سمبا میں نظر آئی تھیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔