ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان کو سب کے سامنے گود میں اٹھا کر اس اداکار نے کیا دھماکہ دار ڈانس ، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں جہاں سارا علی خان روایتی لباس میں نظر آرہی ہیں ، وہیں کارتک آرین سفید ٹی شرٹ اور نارنگی جیکیٹ میں نظر آرہے ہیں ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان کو سب کے سامنے گود میں اٹھا کر اس اداکار نے کیا دھماکہ دار ڈانس ، ویڈیو وائرل
سارہ علی خان جلد ہی 'لو آج کل 2' میں نظر آئیں گی۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اور بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی فلم لو آج کل 2 جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے ۔ مداح ان کی جوڑی کو پردے پر دیکھنے کیلئے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں ۔ ان دنوں دونوں اپنی فلم کی تشہیر میں کافی مصروف نظر آرہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں حال ہی میں دونوں احمد آباد پہنچے تھے ۔ سارا اور کارتک کو ساتھ دیکھ کر فینس میں الگ ہی جوش نظر آیا ۔ اتنا ہی نہیں سارا علی خان اور کارتک آرین کی فلم کی تشہیر کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں سارا اور کارتک اپنی فلم کے ہی گانے ہاں میں غلط پر دھماکہ دار ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔


صرف اتنا ہی نہیں سارا علی خان کے ساتھ ہاں میں غلط گانے پر ڈانس کرتے کرتے آرین انہیں گود میں اٹھا لیتے ہیں ، جس پر اداکارہ کافی حیران رہ جاتی ہیں ۔ وہیں خاص بات یہ ہے کہ دونوں کو یہ حرکت کرتے دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہوجاتے ہیں ۔ اس ویڈیو کو خود کارتک آرین نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

#SarTik in #Ahmedabad ❤️ kem Cho #LoveAajKal 🔥❤️🎷 #14thFeb


A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan) on





ویڈیو میں جہاں سارا علی خان روایتی لباس میں نظر آرہی ہیں ، وہیں کارتک آرین سفید ٹی شرٹ اور نارنگی جیکیٹ میں نظر آرہے ہیں ۔

سارا علی خان اور کارتک آرین کی فلم لو آج کل 2 رواں ماہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ سارا علی خان اور کارتک آرین کی فلم لو آج کل 2 رواں ماہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے ۔ فلم نے اپنے ٹریلر سے لوگوں کا دل جیت لیا ہے ۔ فلم کے گانے بھی کافی پسند کئے جارہے ہیں ۔
First published: Feb 06, 2020 06:23 PM IST