ممبئی: بالی ووڈ(Bollywood) اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور کارتک آرین (Kartik Aaryan) اپنی فلم لو آج کل2 (Love Aajkal 2) کا پرموشن میں لگے ہوئے ہین۔ یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔ فلم کے پرموشن کے درمیان دونوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ہورہے ویڈیو میں سارہ علی خان اور کارتک آرین ممبئی کی سڑکوں پر بائک پر گھومتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو کارتک آرین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کارتک نے کیپشن بھی دیا ہے جسے ان کے فینس کافی پسند کررہے ہیں۔

کارتک آرین نے جو بھی ویڈیو سارہ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے کافی مزیدار کیپشن لکھا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کو کیپشن دیا، "چالان کٹے گااور میرابھی"۔ اس ویڈیو پر سارہ علی خان نے بھی کمینٹ کیا ہے۔ اداکارہ نے کارتک آرین کے اس ویڈیو پر غصے والا اموجی جے ذریعے کمینٹ کیا ہے۔ اس پر کارتک آرین نے مزیدار کمینٹ کیا ہے۔ "جوک ہے اما جوک سوجا"۔
امتیاز علی کی ہدایت میں بنی سارہ علی خان اور کارتک آریان کی فلم ’’لو آج کل‘‘ 14 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔ ایسا خیال ہے کہ یہ فلم امتیاز علی کی 2009 میں بنی فلم ’لو آج کل‘ کا فالو اپ ہے جس میں سیف علی خان اور دیپیکا پاڈوکون مرکزی کردار میں تھے۔ اب اس فلم میں سیف کی بیٹی سارہ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں سارہ علی خان جوئی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم لو آج کل میں کارتک اور سارہ کے علاوہ رندیپ ہڈا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔