Eid 2022: سلمان خان کی بہن ارپتا کی عید پارٹی میں شامل نہیں ہوئی کٹرینہ کیف، یہ تھی بڑی وجہ
Eid 2022: سلمان خان کی بہن ارپتا کی عید پارٹی میں شامل نہیں ہوئی کٹرینہ کیف، یہ تھی بڑی وجہ ۔ تصویر : Facebook @BeingSalmanKhan
Bollywood Eid Party : اس سال بھی ارپتا اور آیوش شرما نے اپنے بنگلے میں عید کا جشن منایا ، جس میں جیکلین فرنانڈیز، کرشمہ کپور، سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی جیسی کئی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ شہناز گل کو بھی خان فیملی نے مدعو کیا تھا ، لیکن سرپرائز انٹری کنگنا رناوت کی تھی۔
ممبئی : بالی ووڈ میں عید کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ سلمان خان کی بہن ارپتا خان ہمیشہ سے ہی عید پارٹی کا اہتمام کرتی رہی ہیں، جس میں بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق اس سال بھی ارپتا اور آیوش شرما نے اپنے بنگلے میں عید کا جشن منایا ، جس میں جیکلین فرنانڈیز، کرشمہ کپور، سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی جیسی کئی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ شہناز گل کو بھی خان فیملی نے مدعو کیا تھا ، لیکن سرپرائز انٹری کنگنا رناوت کی تھی۔
یہ بات خاص اس لئے ہے کیونکہ کنگنا بالی ووڈ پارٹیوں سے عموماً دور رہتی ہیں۔ ایسے میں جب وہ 'بھائی جان' کی عید پارٹی میں نظر آئیں تو کچھ لوگوں کے لیے یہ حیران کن تھا۔ اس پارٹی میں ایک اور سرپرائز تھا اور وہ کٹرینہ کیف کا ارپتا خان کی عید پارٹی سے غائب رہنا تھا، جب کہ دونوں میں کافی اچھی دوستی ہے۔ تو کیا اس مرتبہ کٹرینہ کیف کو پارٹی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا ؟
گزشتہ سال دسمبر میں وکی کوشل سے شادی کرنے والی کٹرینہ کیف ، ارپتا خان کی ہر عید پارٹی کا حصہ بنتی رہی ہیں۔ انہیں ارپتا کی بہترین دوست بھی کہا جاتا ہے۔ دونوں دوستوں کو اکثر تقریبات میں بانڈنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔ لیکن اس سال وہ اس پارٹی میں شریک نہیں ہوئیں۔ کیا ایسا اس لئے ہے ، کیونکہ کٹرینہ نے اپنی شادی میں کسی خان کو مدعو نہیں کیا تھا؟
خیر، اس سے پہلے کہ آپ طرح طرح کی قیاس آرائی کریں، ہم آپ کو بتادیں کہ سلمان خان اور کٹرینہ کے درمیان اس وقت کوئی تلخی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز ہی کسی جگہ کے لئے فلائٹ لی ہے ، اس لئے وہ شہر میں نہیں تھیں اور یہی وجہ ہے کہ کٹرینہ ارپتا خان اور آیوش شرما کی عید پارٹی سے غائب تھیں۔ یہ بھی بتادیں کہ کٹرینہ کیف اور سلمان خان جلد ہی 'ٹائیگر 3' میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔