ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کٹرینہ کیف نے بہن ایسا بیل کے ساتھ شیئر کی تصویر، ان الفاظ میں پیش کی نیک خواہشات

کٹرینہ کیف نے انسٹا گرام پر نئے سال 2021 کے سلیبریشن کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں وہ اپنی بہن ایسا بیل کیف کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ کٹرینہ کیف پہلے بھی اپنی بہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ اس تصویر میں دونوں بہنوں میں زبردست بانڈنگ صاف دکھ رہی ہے۔

  • Share this:
کٹرینہ کیف نے بہن ایسا بیل کے ساتھ شیئر کی تصویر، ان الفاظ میں پیش کی نیک خواہشات
کٹرینہ کیف نے بہن ایسا بیل کے ساتھ شیئر کی تصویر، ان الفاظ میں پیش کی نیک خواہشات

ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) نے فیملی اور کچھ خاص دوستوں کے ساتھ نئے سال 2021 کو سلیبریٹ کیا۔ کٹرینہ کیف نے انسٹا گرام پر نئے سال 2021 کے سلیبریشن کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں وہ اپنی بہن ایسا بیل کیف کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ کٹرینہ کیف پہلے بھی اپنی بہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ اس تصویر میں دونوں بہنوں میں زبردست بانڈنگ صاف دکھ رہی ہے۔


کٹرینہ کیف نے اس تصویر کےساتھ مداحوں کو نئے سال کی نیک خواہشات پیش کی ہے۔ انہوں نے بہت تھوڑے سے الفاظ میں بہت بڑی بات لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’سبھی لوگ سال کے 365 دن خوش رہیں’۔ کٹرینہ کیف کے اس پوسٹ کو 12 لاکھ لوگ لائک کرچکے ہیں۔ ان کے مداح انہیں اپنے الفاظ میں نئے سال کو وش کر رہے ہیں۔ تصویر میں کٹرینہ کیف اور ایسا بیل دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں کٹرینہ کیف ریڈ ٹاپ اور ڈینم پہنی ہوئی ہیں، جبکہ ان کی بہن ایسا بیل بلیک فلورل پرنٹیڈ آوٹ فٹ میں پہنی ہوئی ہیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)






کٹرینہ کیف کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آنے والی فلم ’سوریہ ونشی’ میں دکھائی دیں گی۔ اس فلم میں کٹرینہ کیف کے ساتھ اکشے کمار لیڈ رول میں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی اس فلم میں اپنے اپنے رول کریں گے۔ اس فلم کا ڈائریکشن روہت شیٹی نے کیا ہے۔

مارچ، 2019 میں اس فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ طے کی گئی تھی، لیکن اس سے پہلے ہی کورونا وائرس نے ملک میں خطرناک شکل اختیار کرلی۔ اس کے بعد اس فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا۔ اس کے بعد اس فلم میں میکرس 2021 میں اسے ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کٹرینہ کیف فلم فون بھوت میں دکھائی دیں گی۔ اس فلم میں سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر لیڈ رول میں ہیں۔ اس فلم کا ڈائریکشن گرمیت سنگھ کر رہے ہیں۔ یہ ایک ہارر - کامیڈی فلم ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 01, 2021 11:43 PM IST