உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف نے نایاب انداز میں سلمان خان کو دی یوم پیدائش کی مبارکباد، پوسٹ وائرل

    سلمان خان (Salman Khan) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) نے ایک ساتھ ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’بھارت‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی فلموں میں شاندار کیمسٹری سے ناظرین کی خوب تفریح کی ہے۔ مداح بھی اس جوڑی کو بے حد پیار کرتے ہیں۔ کٹرینہ کیف ان دنوں وکی کوشل (Vicky Kaushal) کے ساتھ اپنی نئی نئی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کر رہی ہیں، باوجود اس کے اداکارہ سلمان خان کو مبارکباد دینا نہیں بھولیں۔

    • Share this:
      سلمان خان (Salman Khan) اپنا 56واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔ اداکار کے یوم پیدائش پر مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارس بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ لمبے وقت سے فلم انڈسٹری میں بطور اداکار اپنا جلوہ بکھیرنے والے سلمان خان کا نام کئی اداکارہ کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے، جبکہ ان کے کافی قریب رہ چکیں ساری اداکارہ نے اب گھر بسا لیا ہے۔ سلمان خان اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کی جوڑی بھی کافی پسند کی جاتی ہے۔ سلمان خان کی زندگی کے اس خاص موقع پر کٹرینہ کیف نے بھی انہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔

      سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے درمیان نزدیکیاں کبھی سرخیاں بنا کرتی تھیں۔ دونوں کی جوڑی سلور اسکرین پر کمال کی لگتی ہے۔ سلمان خان اور کٹرینہ کیف نے ایک ساتھ ’میں نے پیار کیوں کیا‘، ’بھارت‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی فلموں میں شاندار کیمسٹری سے ناظرین کی خوب تفریح کی ہے۔ مداح بھی اس جوڑی کو بے حد پیار کرتے ہیں۔ کٹرینہ کیف ان دنوں وکی کوشل کے ساتھ اپنی نئی نئی شادی شدہ زندگی کو انجوائے کر رہی ہیں، باوجود اس کے اداکارہ سلمان خان کو مبارکباد دینا نہیں بھولیں۔

      سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی کیمسٹری فینس کو پسند آتی ہے۔ تصویر کریڈٹ:  atrinakaif/Instagram)
      سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی کیمسٹری فینس کو پسند آتی ہے۔ تصویر کریڈٹ: atrinakaif/Instagram)

      سلمان خان کو کٹرینہ کیف کی طرف سے شاندار مبارکباد

      کٹرینہ کیف نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا، ’آپ کو یوم پیدائش کی مبارکباد، پیار، روشنی اور خوشی ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے‘۔ برتھ ڈے میسیج (پیغام) کے ساتھ ہارٹ ایموجی بھی شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اب کٹرینہ کیف کا یہ پوسٹ وائرل ہو رہا ہے۔

      (تصویر کریڈٹ: katrinakaif/Instagram)
      (تصویر کریڈٹ: katrinakaif/Instagram)

      اچھے دوست ہیں سلمان-کٹرینہ

      کٹرینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی ایک بار پھر ٹائیگر فرنچائزی میں دیکھنے کو ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے درمیان اچھی دوستی ہے۔ سلمان خان بھلے ہی کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شریک نہیں ہوئے، لیکن انہوں نے کٹرینہ کیف کو ایک لگژری کار گفٹ میں دی ہے۔ ایک بالی ووڈ میگزین کی خبر کے مطابق، سلمان خان نے شادی میں تین کروڑ روپئے کی رینج روور کار تحفے میں دی ہے۔

      کٹرینہ کیف کے علاوہ انڈسٹری کے تمام عظیم شخصیات نے سلمان خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر، شلپا شیٹی، اجے دیوگن، مادھوری دکشت، ارمیلا ماتونڈکر سمیت کئی سیلبس نے سلمان خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: