Katrina-Vicky threats case: ممبئی میں ہیرو بننے کا خواب لے کر یوپی سے آیا تھا ملزم، جانئے کیا تھا اس کا منصوبہ
Katrina-Vicky threats case: ممبئی میں ہیرو بننے کا خواب لے کر یوپی سے آیا تھا ملزم، جانئے کیا تھا اس کا منصوبہ
Katrina Kaif Vicky Kaushal death threats case: پولیس کے مطابق وہ اداکار بننے کا خواب لے کر ممبئی آیا تھا ، لیکن گزشتہ تین ماہ سے یہاں رہ کر مسلسل فرضی سوشل میڈیا آئی ڈیز کے ذریعے کٹرینہ کیف کو اسٹاک کر رہا تھا ۔
ممبئی : فلم اداکارہ کٹرینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل کو سوشل میڈیا کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے صرف 4 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا نام منویندر سنگھ ہے اور وہ لکھنؤ اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ اداکار بننے کا خواب لے کر ممبئی آیا تھا ، لیکن گزشتہ تین ماہ سے یہاں رہ کر مسلسل فرضی سوشل میڈیا آئی ڈیز کے ذریعے کٹرینہ کیف کو اسٹاک کر رہا تھا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو سانتا کروز علاقہ میں واقع ایک لاج سے گرفتار کیا گیا ہے ، جو کٹرینہ کے گھر کے آس پاس ہی ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے ملزم سانتا کروز علاقے میں الگ الگ جگہوں پر رہ کر لگاتار کٹرینہ کو اسٹاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھر پر نظر رکھ رہا تھا ۔ ملزم نے اس کیلئے باقاعدہ سوشل میڈیا پر کنگ آدتیہ راجپوت کے نام سے ایک فرضی آئی ڈی بنائی تھی اور کٹرینہ اور خود کی کئی تصاویر کو ایڈٹ کرکے اس پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی تھیں ۔ اپنے سوشل میڈیا پروفائل میں اس نے کٹرینہ کو اپنی بیوی اور گرل فرینڈ بتایا ہے۔ گرفتار ملزم 12ویں پاس ہے اور ممبئی میں اس کے اخراجات اہل خانہ کے ذریعہ بھیجے گئے پیسوں سے پورے ہوتے ہیں ۔
اس سے قبل پیر کی صبح وکی کوشل نے سانتا کروز پولیس اسٹیشن جاکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس اور سائبر سیل دونوں جانچ میں مصروف ہو گئے تھے ۔ جانچ کے دوران فرضی آئی ڈی اور کچھ دیگر تکنیکی سراغوں کی بنیاد پر پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم تک پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خود کو کٹرینہ کیف کا بڑا فین بتاتا ہے۔ وہ کٹرینہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن وکی کوشل سے شادی ہونے کے بعد اس نے کٹرینہ کو اسٹاک کرنا شروع کر دیا ۔
فی الحال ممبئی پولیس کی جانب سے ملزم سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ملزم نے کسی اور اداکارہ کو اس طریقہ سے اسٹاک کیا ہے۔ ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں پولیس اس کا ریمانڈ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔