ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلموں میں آنے سے پہلے اسکول میں بچوں کو سنبھالتی تھی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، ڈائپر تک کئے تبدیل

فلمی پردے کے علاوہ کیارا اڈوانی کی ذاتی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ فلموں میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں ۔

  • Share this:
فلموں میں آنے سے پہلے اسکول میں بچوں کو سنبھالتی تھی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، ڈائپر تک کئے تبدیل
فلموں میں آنے سے پہلے اسکول میں بچوں کو سنبھالتی تھی یہ اداکارہ ، ڈائپر تک کئے تبدیل

فلم کبیر سنگھ میں اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی کیارا اڈوانی کو فلموں میں آج کل کافی اچھے آفرس مل رہے ہیں ۔ وہ 27 دسمبر کو ریلیز ہو رہی فلم گڈ نیوز میں اکشے کمار اور کرینہ کپور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں ۔ فلمی پردے کے علاوہ کیارا اڈوانی کی ذاتی زندگی بھی کافی دلچسپ ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ فلموں میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں ۔


کیارا اڈوانی نے بامبے ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے بچوں کو سنبھالنے کا کام کرتی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میری والدہ کا ایک پری اسکول تھا ، بالی ووڈ میں آنے سے پہلے میری پہلی نوکری ماں کے پری اسکول میں لگی تھی ، میں وہاں صبح سات بجے پہنچ جاتی تھی ، اس کے بعد وہاں بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی ۔


First published: Dec 06, 2019 11:48 PM IST