உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رومرڈ BF سدھارتھ ملہوترا سے ملنے ان کے گھر پہنچیں کیارا اڈوانی، دیکھیں تصویر

    بریک اپ اور پیچ اپ کی خبروں کے درمیان اب جگ جگ جیو اداکارہ کیارا اڈوانی کو اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے باندرہ واقع رہائش گاہ (Kiara Advani at Sidharth Malhotra Residence) پر دیکھا گیا۔ جہاں سے ان کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: کیارا اڈوانی (Kiara Advani) اور سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) کا بنتا بگڑتا رشتہ ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ کچھ دنوں پہلے تک سرخیوں میں تھی کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے درمیان بریک اپ ہوچکا ہے، پھر خبر آئی کہ اب دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے۔ حالانکہ، اب تک دونوں نے اپنے ریلیشن شپ میں ہونے یا الگ ہونے جیسے کسی بھی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بریک اپ اور پیچ اپ کی خبروں کے درمیان اب جگ جگ جیو اداکارہ کیارا اڈوانی کو اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کے باندرہ واقع رہائش گاہ (Kiara Advani at Sidharth Malhotra Residence) پر دیکھا گیا۔ جہاں سے ان کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

      سدھارتھ ملہوترا کےگھرکے باہرکیارا اڈوانی کو بلو ہڈ والی بلو ٹی شرٹ اور بلیک رنگ کے ٹائٹس میں دیکھا گیا۔ اس دوران وہ ایک کال پر تھیں۔ سدھارتھ کے گھر جاتے وقت کیارا اڈوانی نے خود کو کور کر رکھا تھا، لیکن پیپس انہیں کیمرے میں قید کرنے میں کامیاب رہے۔ حالانکہ، پیپس اداکارہ کا چہرہ کور کرنے میں ناکام ہوگئے۔ کیارا اڈوانی نے شیر شاہ میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اسکرین شیئر کیا تھا۔

      حال ہی میں آئی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرن جوہر نے جوڑے کے پیچ اپ کرانے میں مدد کی ہے۔ کرن جوہر کو جب دونوں کے بریک اپ کا پتہ چلا تو انہوں نے دونوں کو پھر ساتھ لانے کا فیصلہ کیا اور پھر دونوں کو ساتھ لانے میں کامیاب رہے۔ دراصل، کرن جوہر، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی دونوں کے کافی قریب ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں نے کرن جوہر کی 50 ویں برتھ ڈے پارٹی بھی اٹینڈ کی، جس میں دونوں ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کے علاوہ دونوں پارٹی سے بھی ساتھ ہی نکلے تھے۔

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو کیارا اڈوانی ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ’جگ جگ جیو‘ کے پرموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ ورون دھون کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ فلم میں کیارا اڈوانی اور ورون دھون کے علاوہ انل کپور، نیتو کپور، منیش پال اور پراجکتا کولی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا تیسرا گانا دوپٹہ آج ہی ریلیز ہوا ہے۔ وہیں سدھارتھ ملہوترا انڈین پولیس فورس میں نظر آئیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: