کبیر سنگھ فلم میں ایسے سین کرنے میں غیر آرام دہ تھی بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ، اب کیا انکشاف
کبیر سنگھ فلم کی اداکارہ کیارا اڈوانی نے فلم کو لے کر جو باتیں کہی ہیں ، وہ واقعتا حیران کن ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 16, 2019 02:06 PM IST

کبیر سنگھ فلم میں ایسے سین کرنے میں غیر آرام دہ تھی بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ، اب کیا انکشاف
بالی ووڈ میں ایسی کئی فلمیں ہیں ، جن کے مواد کو لے کر زبردست مخالفت کی گئی ہے ۔ ایسی ہی فلموں میں سے ایک شاہد کپور کی فلم کبیر سنگھ ۔ اس فلم کے میکرس پر کبیر سنگھ جیسے برے کردار کو گلوریفائی کرنے کا الزام لگا ۔ اس ہنگامہ پر فلم کے ڈائریکٹر سندیپ وانگا ریڈی بھی جم کر ٹرول ہوئے ۔ اس کے علاوہ شاہد کپور بھی اس کیریکٹر کو نبھانے کے بعد اس کا دفاع کرنے پر جم کر ٹرول ہوئے ۔ وہیں اب اس فلم کی اداکارہ یعنی کیارا اڈوانی کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے فلم کو لے کر جو باتیں کہی ہیں ، وہ واقعتا حیران کن ہیں ۔
حال ہی میں ہندوستان ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں کیارا اڈوانی نے واضح کیا کہ وہ فلم کو لے کر غیر آرام دہ نہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نجی طور پر میں اس فلم کے کچھ سینس کرنے کیلئے راضی نہیں تھی اور ان سینس کو لے کر میں خود کو غیر آرام دہ محسوس کررہی تھی ، کچھ اور چیزیں بھی تھیں ، جن سے میں غیر آرام دہ محسوس کررہی تھی ، جیسے کبیر سنگھ کا کردار ۔ میں نے کبیر سنگھ کو ایک ہیرو کے طور پر کبھی نہیں دیکھا تھا ۔
کیارا اڈوانی نے بتایا کہ وہ کچھ سینس کو لے کر غیر آرام تو تھیں ، لیکن پھر بھی کرنے کیلئے تیار ہوگئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اچھا ہے کہ اس کردار پر بات ہوئی ، میں نے اس کو ایک فلم اور ایک خیالاتی کہانی کے طور پر دیکھا ، میں اب آگے بڑھ گئی ہوں ۔ کیارا کے اس بیان سے صاف ہے کہ وہ فلم کو لے کر اٹھ رہے سوالوں سے متفق ہیں ، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود وہ فلم کرنے کیلئے تیار ہوگئیں ۔