ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

HBD Kiran Rao: کرن راو اور عامر خان کے درمیان وہ آدھے گھنٹے کی فون کال، جس نے بدل دی دونوں کی زندگی

کرن ایک بہترین پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔ لیکن ان سب کے علاوہ وہ عامر خان کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کو لے کر کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔

  • Share this:
HBD Kiran Rao: کرن راو اور عامر خان کے درمیان وہ آدھے گھنٹے کی فون کال، جس نے بدل دی دونوں کی زندگی
(photo credit: instagram/@_aamirkhan)

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی اہلیہ کرن راو آج اپنی 47 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ویسے تو ان کا پورا نام کرن راو جانم پلی ہے لیکن لوگوں کے درمیان وہ کرن راو  (Kiran Rao Birthday) کے نام سے ہی مشہور ہیں۔ کرن راو کی پیدائش 7 نومبر کو تلنگانہ کے گدوال ضلع میں ہوئی تھی۔ کرن نے صوفیہ کالج فار وومین سے گریجویشن کیا ہے اور دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماسٹرس کی ڈگرلی ہے۔ کرن ایک بہترین پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔ لیکن ان سب کے علاوہ وہ عامر خان کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کو لے کر کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔


کرن راو اور عامر خان کی لو اسٹوری کافی دلچسپ ہے۔ کرن سے پہلے عامر خان کی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی۔ لیکن رینا اور عامر خان کا 2000 میں طلاق ہو گیا۔ جس کے بعد کرن کی شکل میں عامر خان کو ان کا دوسرا پیار ملا۔ کرن راو کے ساتھ اپنی لو اسٹوری کے بارے میں خود عامر خان نے انکشاف کیا تھا۔




 




View this post on Instagram




 

Holi Mubarak guys. Love. a.


A post shared by Aamir Khan (@_aamirkhan) on





ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا تھا '' 2001 میں جب میں لگان کر رہا تھا، تب میری ملاقات کرن سے ہوئی تھی۔ تب وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرس میں سے ایک تھیں۔ اس وقت ہمارے درمیان کوئی ریلیشن نہیں تھا۔ لیکن، میرے طلاق کے بعد میں ان سے دوبارہ ملا۔ ایک دن مجھے ان کی کال آئی اور ہم نے آدھے گھنٹے تک بات کی۔ میں نے جب فون رکھا تو مجھے احساس ہوا کہ جب میں ان سے بات کرتا ہوں تب مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ شادی سے پہلے ہم تقریبا ڈیڑھ سال ساتھ رہے اور بعد میں شادی کا فیصلہ کیا''۔
بتا دیں، 2005 میں عامر خان نے کرن راو سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آزاد ہے۔ کرن بالی ووڈ کی ایک معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 07, 2020 12:02 PM IST