ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ویلنٹائن 2020: بالی ووڈ میں ایسے مانگی جاتی ہے "کس" ، آپ کوشش بھی مت کریں ورنہ ...۔

ویلنٹائن ویک جلد ہی آنے والا ہے۔ اور اس ویک میں ایک آتا ہے کس ڈے۔۔ کس ڈے کے موقع پر بالی ووڈ میں آپ کو ہر طرح کے گانے مل جائیں گے۔

  • Share this:
ویلنٹائن 2020: بالی ووڈ میں ایسے مانگی جاتی ہے
ویلنٹائن ویک جلد ہی آنے والا ہے۔ اور اس ویک میں ایک آتا ہے کس ڈے۔۔ کس ڈے کے موقع پر بالی ووڈ میں آپ کو ہر طرح کے گانے مل جائیں گے۔

ویلنٹائن ویک جلد ہی آنے والا ہے۔  اور اس ویک میں ایک آتا ہے کس ڈے۔۔ کس ڈے کے موقع پر بالی ووڈ میں آپ کو ہر طرح کے گانے مل جائیں گے۔ اب سلمان خان نے تو اسکرین پر "نو کسنگ پالیسی" بنا رکھی ہے ۔ یعنی انہوں نے اسکرین پر کبھی کسنگ سین نہ تو دیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی سین کرنے والے ہیں ، لیکن دیگر اسٹارس کسنگ سین سے نہیں ڈرتے ہیں ۔

گووندہ سے لے کر کٹرینہ کیف تک ، بالی ووڈ سے وابستہ بڑے ستارے بھی کس پر خاص گانوں میں نظر آچکے ہیں ۔ یہ گانے بالی ووڈ کے سب سے مقبول گانوں میں سے ہیں ۔ "کس ڈے " کے موقع کو اور بھی خاص بنانے کیلئے ہم آپ کیلئے کچھ گانے لائے ہیں۔

جما چما دیدے

سال 1991 میں آئی فلم ہم کے اس گانے میں امیتابھ بچن اور کمی کاٹکر کی شاندار کیمسٹری نظر آئی تھی ۔

ذرا ذرا کس می

یہ سال 2008 میں آئی فلم ریس کا سب سے مقبول گانا ہے ۔ سیف علی خان اور کٹرینہ کیف کی کیمسٹری اور زبردست میوزک ... گانا تو ہٹ ہونا ہی تھا ۔
ایک چما تو مجھ کو ادھار دیدے
یوں تو گووندا نے ایک سے بڑھ کر ایک گانے دئے ہیں ، لیکن یہ گانا ان کے مقبول گانوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے اور کس ڈے کیلئے مزیدار گانا بھی ہے ۔
زہر کہ پیار ہے تیرا چما
اکشے کمار اور ممتا کلکرنی کا یہ گانا عجیب و غریب ضرور ہے ، لیکن یہ اس کے الفاظ ہی ہیں جو اس کو خاص بناتے ہیں ۔
ذرا سا گھوم لو میں ... آ تجھے ...۔
شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم دلوالے دلہنیا لے جائیں گے کے یوں تو سارے گانے سپرہٹ ہیں ، لیکن اس گانے کی بات ہی کچھ اور ہے ۔
لبوں کو لبوں سے ...۔
اکشے کمار کی فلم بھول بھلیا کا یہ گانا بھی کافی مقبول ہوا ۔
چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو ...۔
راج کمار اور مینا کماری کا یہ گانا بھی کافی ہٹ ہوا تھا ۔
First published: Feb 06, 2020 04:12 PM IST