ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جانئے عامر خان کی فلم پی کے میں سشانت سنگھ راجپوت نے کیوں کیا تھا پاکستانی لڑکے کا چھوٹا سا رول

سال 2016 میں ایک انٹرویو کے دوران سشانت نے فلم پی کے میں اپنے چھوٹے سے رول کے بارے میں بات کی تھی ۔ انٹرویو میں سشانت نے کہا کہ پی کے میں ان کا رول بھلے ہی چھوٹا تھا ، لیکن بہت اہمیت رکھتا تھا ۔

  • Share this:
جانئے عامر خان کی فلم پی کے میں سشانت سنگھ راجپوت نے کیوں کیا تھا پاکستانی لڑکے کا چھوٹا سا رول
جانئے عامر خان کی فلم پی کے میں سشانت سنگھ راجپوت نے کیوں کیا تھا پاکستانی لڑکے کا چھوٹا سا رول

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے 14 جون کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ، لیکن ان کے فینس ان کی ہر چھوٹی بڑی یادوں کو شیئر کررہے ہیں ۔ سشانت نے کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی اچھی شناخت بنائی تھی ۔ سشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں کائی پوچے سے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی ۔ سشانت نے تقریبا سات سالوں کے چھوٹے سے فلمی کیریئر میں کئی بہترین فلموں میں کام کیا ۔ راجکمار ہیرانی (Rajkumar Hirani) کے ڈائریکشن میں بنی عامر خان (Aamir Khan)  کی فلم پی کے بھی ان میں سے ایک تھی ، حالانکہ اس فلم میں ان کا رول بہت چھوٹا تھا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے شدھ دیسی رومانس ، ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری ، رابطہ ، کیدارناتھ ، چھچھورے اور سون چڑیا جیسی فلموں میں کام کیا تھا ۔


سال 2016 میں ایک انٹرویو کے دوران سشانت نے فلم پی کے میں اپنے چھوٹے سے رول کے بارے میں بات کی تھی ۔ انٹرویو میں سشانت نے کہا کہ پی کے میں ان کا رول بھلے ہی چھوٹا تھا ، لیکن بہت اہمیت رکھتا تھا ۔ حالانکہ سشانت اس سے پہلے شدھ دیسی رومانس ، چھچھورے اور کائی پوچے میں لیڈ رول کرچکے تھے ، جس کو کافی پسند کیا گیا تھا ۔


سشانت سنگھ راجپوت ۔ فائل فوٹو ۔
سشانت سنگھ راجپوت ۔ فائل فوٹو ۔


اچھی اسکرپٹ کا چھوٹا رول بھی اہم

سشانت سنگھ راجپوت نے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کیلئے پی کے میں کام کرنا کافی یادگار رہا ۔ سشانت نے بتایا کہ وہ راجکمار ہیرانی جیسے بڑے اور ماہر ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے ۔ انہیں معلوم تھا کہ ان کا رول کافی چھوٹا تھا ، لیکن اس سے اہم بات یہ ہے کہ کوئی اس کو کیسے دیکھتا ہے ۔ انٹرویو میں تو سشانت نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر انہیں کوئی اسکرپٹ اچھی لگے ، تو وہ چھوٹے سے چھوٹا رول بھی کرسکتے ہیں ۔

سپر ہٹ فلم پی کے میں عامر خان اور انوشکا شرما لیڈ رول میں تھے ، جبکہ سشانت نے انوشکا کے عاشق سرفراز یوسف نام کے نوجوان کا چھوٹا سا رول ادا کیا تھا ۔ اس کے بعد سشانت نے ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری فلم کی ، جو ان کی سب سے مشہور اور اچھی فلم ثابت ہوئی ۔ اس کے بعد شدھ دیسی رومانس اور چھچھورے جیسی فلموں میں سشانت کی اداکاری کی کافی سراہنا کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

سشانت کو یاد کرکے بالی ووڈ کی اس ادکارہ نے لکھی انتہائی جذباتی پوسٹ ، تمہارے ساتھ میرے دل کا ایک حصہ بھی چلا گیا

سشانت سنگھ راجپوت سے پہلے ان مشہور اداکار اور اداکاراوں نے بھی اچانک موت کو لگایا گلے

سشانت سنگھ راجپوت کی اس دوست نے کیا بڑا انکشاف ، کہا : خودکشی پر ہم دونوں نے کی تھی بات

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اب کرتی سینن سے لوگ پوچھ رہے ہیں عجیب و غریب سوالات ، جانئے کیوں
First published: Jun 22, 2020 08:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading