اداکارہ کرتی کھربندا نے انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرکےبتایا- میں ملیریا کی چپیٹ میں ہوں
اداکارہ کرتی کھربندا نے انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرکےبتایا- میں ملیریا کی چپیٹ میں ہوں
بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا (Kriti Kharbanda) نے جمعہ کو خود کے ملیریا (Malaria) سے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی صحت میں اب سدھار ہو رہا ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرتی کھربندا نے جمعہ کو خود کے ملیریا سے متاثر ہونے کی جانکاری دی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی صحت (ہیلتھ) میں اب سدھار ہو رہا ہے۔ 29 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک سیلفی پوسٹ کرکے بتایا کہ ان کی صحت میں اب سدھار ہو رہا ہے اور وہ جلد ہی پھر کام شروع کرنے کو لے کر پُرامید ہیں۔
کرتی کھربندا نے سیلفی کے ساتھ لکھا ہے- ’ہیلو! یہ میرا ملیریا والا چہرہ ہے۔ یہ بیماری زیادہ دنوں تک نہیں رہے گی۔ میں جلدی ٹھیک ہوجاوں گی کیونکہ مجھے کام پر واپس جانا ہے’۔
انہوں نے کہا، ’جو لوگ بھی مجھے لے کر فکر مند ہیں، میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آج میری صحت میں سدھار ہے اور مجھے امید ہے کہ کل یہ اور بہتر ہوگا’۔ انہوں نے کہا کہ 2020 نے انہیں صبر رکھنا اور خود سے پیار کرنا سکھایا ہے۔
کرتی کھربندا حال ہی میں بی جائے نامبیار کی فلم ’تیش’ میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں پُلکت سمراٹ، جم سربھ، ہرش وردھن رانے اور سنجیدہ شیخ نے بھی اپنے رول کئے ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم جی 5 پر 29 اکتوبرکو ریلیز کی گئی تھی۔ کرتی کھربندا سوشل میڈیا پر ہمیشہ سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، جس پر ان کے مداح اپنا ردعمل دیتے رہتےہیں۔ اس بار انہوں نے حیرت انگیز پول ڈانس کا اپنا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس ویڈیو کو کرتی کھربندا کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔ اسے اب تک 15 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
دراصل اداکار پُلکت سمراٹ نے اپنے کو اسٹارس اور مداح کو #تیش بسٹر چیلنج دیا تھا، جسے قبول کرتے ہوئے اداکارہ کرتی کھربندا نے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ایک مداح نے اس پر کمنٹ سیکشن میں لکھا ہے، ’آپ ٹیلنٹیڈ ہیں’۔ وہیں، سنگر اور اداکارہ صوفی چودھری نے لکھا ہے، ’بہت شاندار’۔ مداح کرتی کھربندا کے پول ڈانس کی اپنے اپنے الفاظ میں جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ بات یہ ہے کہ فلم #تیش میں کرتی کھربندا نے پُلکت سمراٹ کے ساتھ کام کیا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔