کیرتی سینن اور ان کی بہن نوپور نے ساتھ مل کر ایک انٹرویو دیا ۔ اس انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے سے وابستہ کئی راز کھولے ۔ نوپور سینن نے کیرتی کی ذاتی زندگی اور ریلیشن شپ کو لے کر ایسی کئی باتیں بتائیں ، جو اب تک پردہ راز میں تھیں ۔ نوپور نے بتایا کہ کیرتی نے اب تک دو لوگوں کو ڈیٹ کیا ہے ۔ ان کا سب سے طویل ریلیشن شپ ڈھائی سال رہا ۔ کیرتی نے بتایا کہ وہ کافی رومانٹک ہیں ۔ انہیں خطوط کافی پسند ہیں ، لیکن 70-80 کی دہائی جیسے نہیں ۔
اپنی پسند کے لڑکے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے پنک ولا سے کہا کہ میں کیمسٹری پر زیادہ توجہ دیتی ہوں ، میری کوئی چیک لسٹ نہیں ہے ، کیرتی کی بات کو درمیان میں ہی کاٹتے ہوئے نوپور کہتی ہیں کیرتی کو لڑکے کا اپروول تو لینا ہوگا ، جس پر کیرتی کہتی ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے فرق پڑتا ہے ، میں ایسا نہیں کروں گی کہ پہلے 10 لوگوں سے منظوری لوں اور پھر فیصلہ کروں کہ مجھے اس شخص کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں ۔
کیرتی نے کہا کہ مجھے وفادار لوگ پسند ہیں اور ایسے آج کل کم ہی ملتے ہیں ۔ یہ کہنا کافی افسوسناک ہے کہ آج کی نسل میں وفاداری زیادہ دیکھنے کو نہیں ملتی ، میں کبھی اپنے ایکس بوائے فرینڈ کی دوست نہیں رہی ، میں نے ایسا کبھی نہیں کیا ۔ یہ اس پر بھی منحصر کرتا ہے کہ آپ کا بریک اپ کس طرح ہوا ہے ۔ اگر یہ دونوں کے اتفاق رائے سے ہوا ہے تو آپ دوست بھی رہ سکتے ہیں ۔

بتادیں کہ نوپور جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ہیں ۔ خبر ہے کہ انہوں نے ایسے کئی کورسیز میں داخلہ لے لیا ہے جو انہیں بالی ووڈ کیلئے تیار ہونے میں مدد کریں گے ۔ ایک ٹیبلائیڈ میں شائع خبر کے مطابق نوپور میں اداکاری کو لے کر کافی جنون ہے جبکہ سنگنگ ان کی ہابی ہے ۔ لیکن وہ گلوکاری میں بھی مہارت حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔