ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کشمیرا شاہ کا باڈی ٹرانسفارمیشن دیکھ کرحیران ہیں کرشنا ابھیشیک، تصویرشیئرکرکے بیوی کوکہا بریانی

کامیڈین کرشنا ابھیشیک (Krushna Abhishek) اپنی اہلیہ کشمیرا شاہ (Kashmera Shah) کے ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر حیران ہیں۔ جی ہاں، عالم یہ ہے کہ کرشنا ابھیشیک نے اپنی ہی اہلیہ کو ’بریانی’ کہہ ڈالا ہے۔

  • Share this:
کشمیرا شاہ کا باڈی ٹرانسفارمیشن دیکھ کرحیران ہیں کرشنا ابھیشیک، تصویرشیئرکرکے بیوی کوکہا بریانی
کشمیرا شاہ کا باڈی ٹرانسفارمیشن دیکھ کرحیران ہیں کرشنا ابھیشیک، تصویرشیئرکرکے بیوی کوکہا بریانی

ممبئی: کامیڈین کرشنا ابھیشیک (Krushna Abhishek) اپنی اہلیہ کشمیرا شاہ (Kashmera Shah) کے ٹرانسفارمیشن کو دیکھ کر حیران ہیں۔ جی ہاں، عالم یہ ہے کہ کرشنا ابھیشیک نے اپنی ہی اہلیہ کو ’بریانی’ کہہ ڈالا ہے۔ ایک وقت پر فلموں میں اپنی اداکاری اور ڈانس کے لئے مشہور اداکارہ کشمیرا شاہ طویل وقت سے پردے سے دور ہیں۔ حالانکہ اس درمیان انہوں نے ایک فلم کا ہدایت کاری بھی کی ہے۔ تاہم لگتا ہے کہ اب کشمیرا شاہ ایک بار پھر پردے پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں کشمیرا نے اپنا پورا انداز ہی بدل لیا ہے۔


دی کپل شرما (The Kapil Sharma Show) شو میں سپنا کےکردار میں سبھی کو ہنسانے والے کرشنا ابھیشیک نے کشمیرا کی ایک تازہ ترین تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’جب آپ کو گھر پر ہی بریانی کھانے کو مل جائے تو آپ باہر جاکر دال مکھنی کیوں کھائیں گے؟ مجھے پر فخر ہے کیش (کشمیرا) کہ تم نے پھر سے اپنے ہاٹ انداز میں واپسی کی ہے’۔




 




View this post on Instagram




 

When you have Biryani at home why will you want Dal Makhani outside? So proud of you kash you are back to your hot self @kashmera1 #wife #hotness #kashisback


A post shared by Krushna Abhishek (@krushna30) on






کرشنا ابھیشیک نے کشمیرا شاہ کی اس تصویر کے ساتھ #Kashisiback ہیش ٹیگ بھی شیئرکیا ہے۔ کشمیرا شاہ نے خود بھی اپنی یہ تصویر شیئر کی ہے۔ کشمیرا کی اس تصویر پر لوگوں کے کئی کمنٹ بھی آرہے ہیں۔ حالانکہ کرشنا ابھیشیک کے اس بریانی والے پوسٹ پر کئی لوگ کمنٹ بھی اسی انداز میں کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’چکن یا مٹن’، تو وہیں ایک صارف نے لکھا، ’کشمیرا بریانی اور رائتا ہو بھائی’۔

 




واضح رہے کہ کشمیرا شاہ ’بگ باس’ کے پہلے سیزن میں نظر آچکی ہیں۔ وہیں کرشنا اور کشمیرا ’نچ بلئے’ میں بھی ساتھ ناچتے ہوئے نظر آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیرا شاہ کی گزشتہ سال پہلی فلم ’مرنے بھی دو یاروں’ ریلیز ہوئی تھی، جس کی انہوں نے ہدایت کاری کی تھی۔ اس فلم میں کرشنا ابھیشیک بھی نظر آئے تھے اور یہ فلم انہوں نے ہی پروڈیوز بھی کی تھی۔

 




کشمیرا ’یہ باس’، ’پیار تو ہونا ہی تھا’، ’ہندوستان کی قسم’، ’واستو’، ’دلہن ہم لے جائیں گے’، ’ویک اپ سڈ’ جیسی کئی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 02, 2020 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading