உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرسٹل ڈیسوزا کو ملا نیا پیار؟ ہالی ڈے ویکیشن کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے پوچھے سوال

    کرسٹل ڈیسوزا-غلام غوث (تصویر کریڈٹ: @gulaam_gouse_deewani)

    کرسٹل ڈیسوزا-غلام غوث (تصویر کریڈٹ: @gulaam_gouse_deewani)

    ٹی وی سے لے کر بالی ووڈ تک کا سفر طے کرچکیں اداکارہ کرسٹل ڈیسوزا ایک بار پھر سے اپنی لو لائف کو لے کر خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ کرسٹل ڈیسوزا ان دنوں ریسٹورنٹ بزنس مین غلام غوث دیوانی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

    • Share this:
      ٹی وی اداکارہ کرسٹل ڈیسوزا (Krystle D’souza) ان اداکارہ میں سے ہیں، جو اپنی ذاتی زندگی پر زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ حالانکہ وہ اپنے پروفیشنل لائف سے کہیں زیادہ اپی ذاتی زندگی کو لے کر ہی خبروں میں رہتی ہیں۔ اس بار بھی وہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہی خبروں میں ہیں۔ قیاس آرائیوں کی مانیں تو کرسٹل ڈیسوزا ان دنوں کسی غلام غوث دیوانی (Gulaam Gouse Deewani) کو ڈیٹ کر رہی ہیں، جو ریسٹورنٹ کا بزنس کرنے میں ماہر ہیں۔

      ای ٹائمس کی رپورٹ کی مانیں تو کرسٹل اور غلام گزشتہ 6 ماہ سے ساتھ ہیں۔ دونوں کی کئی ساری تصاویر سامنے آئی ہیں، جس میں دونوں کو ایک ساتھ ٹائمس اسپینڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

      واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کرسٹل ڈیسوزا اور غلام غوث کی کئی ساری تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دونوں کو ایک دوسرے کے بے حد قریب سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کو غلام غوث نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ حالانکہ کرسٹل ڈیسوزا نے بھی انسٹا گرام پر غلام غوث کے ساتھ مستی کرتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پرا ن کے ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔




      اس ویڈیو سے اٹھ رہا سوال

      کرسٹل ڈیسوزا اور غلام غوث کی افیئر کی قیاس آرائیاں ان کے اس حالیہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد تیز ہوگئی ہیں۔ 6 دن پہلے شیئر کئے گئے غلام غوث کے اس ویڈیو پوسٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیسے ان کے ساتھ اپنے ہالی ڈے کو اسپینڈ کر رہی ہیں۔

       




      غلام کے ویڈیو پر ظاہر کیا ردعمل

      اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے غلام غوث نے کیپشن میں لکھا ہے- ہنسی، پیار، دوستی، یادیں۔ اس ویڈیو کو غلام نے کرسٹل ڈیسوزا سمیت ٹی وی اداکار ریتوک دھنجانی اور پرینکا تعلقدار کو ٹیگ کیا ہے۔ ویڈیو میں ریتوک دھنجانی اور پرینکا تعلقدار بھی نظر آرہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پوسٹ پر کرسٹل ڈیسوزا آنکھوں پر دل والی ایموجی کے ساتھ رپلائی کیا ہے‘۔ اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے‘۔

      کرسٹل ڈیسوزا-غلام غوث (تصویر کریڈٹ: @gulaam_gouse_deewani)
      کرسٹل ڈیسوزا-غلام غوث (تصویر کریڈٹ: @gulaam_gouse_deewani)


      کرسٹل کے برتھ ڈے پر شیئر کیا تھا یہ پوسٹ

      کرسٹل ڈیسوزا کو یوم پیدائش پر بھی غلام غوث نے یکم مارچ کو ایک پوسٹ شیئر کرکے ایک رومانٹک نوٹ لکھا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کرسٹل ڈیسوزا کے ساتھ تصویر شیئر کیا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا- ’کوکس کو یوم پیدائش مبارک ہو... آپ سب سے اچھے اور خوش قسمت ہوں اور آپ کو وہ سب ملے جو آپ چاہتی ہیں۔ خدا آپ کو دنیا کی ساری خوشیاں دے‘۔ اس پوسٹ پر بھی کرسٹل ڈیسوزا ریڈ ہارٹ کے ’پوز یار‘ لکھ کر رپلائی کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: