ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کشمیری پنڈتوں پر بنی فلم "شکارا" دیکھ کر جذباتی ہوئے لال کرشن اڈوانی: ویڈیو وائرل

ودھو ونود چوپڑا(Vidhu Vinod Chopra) کی جانب سے انسٹاگرام کی طرف سے انسٹاگرام پر لکھا گیا۔ شکارا کے اسپیشل اسکریننگ میں شری لال کرشن اڈوانی۔ ہم آپ کے آشیرواد اور تعریف کیلئے شکرگزار ہیں

  • Share this:
کشمیری پنڈتوں پر بنی فلم
ودھو ونود چوپڑا(Vidhu Vinod Chopra) کی جانب سے انسٹاگرام کی طرف سے انسٹاگرام پر لکھا گیا۔ شکارا کے اسپیشل اسکریننگ میں شری لال کرشن اڈوانی۔ ہم آپ کے آشیرواد اور تعریف کیلئے شکرگزار ہیں

ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا (Vidhu Vinod Chopra) کی فلم شکارا آ لو لیٹر کشمیری پنڈٹ ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم شکارا (Shikara) میں 1990 میں کشمیر سے نکالے گئے کشمیری پنڈتوں کی کہانی کو پردے پر اتارا گیا ہے۔ فلم کی اسپیشل اسکریننگ بھی رکھی گئی جس میں ملک کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے ہی کے سینئر لیڈر اڈوانی (Lal Krishna Advani)  بیٹی پرتبھا کے ساتھ پہنچے۔ لال کرشن اڈوانی کشمیری پنڈتوں کےدرد کو دیکھ کر اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا فلم نے اس جذباتی لمحے کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جو وائرل ہو رہا ہے۔




ودھو ونود چوپڑا کی جانب سے انسٹاگرام کی طرف سے انسٹاگرام پر لکھا گیا۔ شکارا کے اسپیشل اسکریننگ میں شری لال کرشن اڈوانی۔ ہم آپ کے آشیرواد اور تعریف کیلئے شکرگزار ہیں۔ ویڈیو میں لکھا گیا ہے کہ اڈوانی شکارا دیکھنے کے بعد اپنے آنسوؤں کو نہیں روک پائے۔ ویڈیو میں ودھو ونود انہیں دلاسا دیتے نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم جمعے کو ریلیز ہوئی ہے۔ ایک لیڈر کے طور پر لال کرش اڈوانی نے کشمیری پنڈتوں کے درد کو نزدیک سے دیکھا ہے۔



بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ٹویٹر پر لکھا، ونود آپ کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی۔ شکارا ایک ایسی فلم ہے جو حال کی تاریخ کا سب سے دکھ بھرے واقعے میں سے ایک پر بنی ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے بتائے جانے کی ضرورت ہے۔


اس فلم کی خاصیت یہ ہے کہ فلم میں 4000 سے زیادہ کشمیری پنڈت پناہ گزینوں نے اداکاری کی ہے۔ ودھو ونود چوپڑا کی فلم شکارا کشمیری پنڈتوں کے درد کو ایک پریم کہانی کے ذریعے سے بتاتی ہے۔ یہ کہانی ہے شیو کمار دھر اور اس کی بیوی شانتی دھر کی جو پنڈت ہیں اور کشمیر میں پر امن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور کچھ ہی دنوں کے بعد کیسے وادی میں دھیرے۔دھیرے فرقہ وارانہ تناؤ اپنے پاؤں پسارتا ہے اور پھر شیو اور اس کی بیوی شانتی کو اپنی زندگی، اپنی زندگی بھر کی کمائی سے بنایا گھر اور سکھ کو چھوڑ کر اپنی جان کیلئے بھاگنا پڑتا ہے ایک ایسی جگہ جو ان کی نہیں ہے۔
Vidhu vinod Chopra, shikara
ودھوونود چوپڑا کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی اہم اسٹار کاسٹ بالکل نئی ہے۔ سعدیہ اور عادل خان نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ شکارا میں 1990 میں کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی کی اصل فوٹیج دکھائی گئی ہے۔
First published: Feb 08, 2020 10:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading