உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lata Mangeshkar Health Update: لتا منگیشکر ابھی بھی آئی سی یو میں، ڈاکٹر بولے- ’دعا کریں‘

    • Share this:
      عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar) کو اسپتال میں آج 16واں دن ہے۔ 8 جنوری کو انہیں کورونا پازیٹیو اور نمونیا کی شکایت ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال (Mumbai’s Breach Candy Hospital) میں داخل کرایا گیا۔ 92 سالہ لتا منگیشکر کی عمر اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی کے تحت رکھا گیا ہے۔ گزشتہ دن لتا منگیشکر کی صحت میں سدھار (Lata Mangeshkar Health Update) دیکھا گیا تھا، لیکن حال ہی میں لتا منگیشکر دیدی کا علاج کر رہے ڈاکٹر پرتیت سمدانی (Dr Pratit Samdani) کا کہنا ہے کہ انہیں دعاوں کی سخت ضرورت ہے، جس کے بعد سے مداح ان کی صحت سے متعلق پریشان ہیں۔

      ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں لتا دیدی

      لتا منگیکشکر (Lata Mangeshkar) کی صحت سے متعلق تمام طرح کی افواہوں کے درمیان، مشہور گلوکارہ کا علاج کر رہے ڈاکٹر پرتیت سمدانی (Dr Pratit Samdani) نے ان کا ہیلتھ اپڈیٹ دیا ہے۔ اے این آئی کے ایک ٹوئٹ کے مطابق، ڈاکٹر پرتیت سمدانی نے کہا، ’کل سے ان کی طبعیت میں سدھار ہے، لیکن انہیں آئی سی یو میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے دعا کریں‘۔



      اسمرتی ایرانی نے کہا- افواہ نے پھیلائیں

      ڈاکٹر پرتیت سمدانی کے اس ٹوئٹ کو اسمراتی ایرانی نے ری ٹوئٹ کیا اور لکھا- ’لتا دیدی کی فیملی کی طرف سے گزارش کی ہے کہ افواہیں نہ پھیلائیں۔ وہ علاج سے متعلق اچھا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں اور بھگوان کے آشیرواد سے وہ جلد ٹھیک ہوکر گھر لوٹیں گی۔ کسی بھی طرح کی قیاس آرائیوں سے بچیں اور لتا دیدی کے جلد ٹھیک ہونے سے متعلق دعا جاری رکھیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: