لتا منگیشکر گزشتہ 15 دنوں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی ہیلتھ کو لے کر لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ایسے میں ان کے ترجمان اور اسپتال کی طرف سے بار بار صفائی دے رہے ہیں اور ان کا ہیلتھ اپڈیٹ (Lata Mangeshkar Health Update) جاری کر رہے ہیں۔ کچھ دیر پہلے لتا منگیشکر کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے لتا منگیشکر کا ہیلتھ اپڈیٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں اسپتال کی ڈاکٹر کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے اور مداحوں کو بتایا ہے کہ لتا دیدی کی حالت میں سدھار ہو رہا ہے۔
لتا منگیشکر (Lata Mangeshkar Corona Report) کے ٹوئٹ میں لکھا، ’پریشان کرنے والی قیاس آرائیوں پر روک لگانے کی دل سے گزارش۔ بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر سمدانی سے اپڈیٹ۔ لتا دیدی میں پہلے سے زیادہ سدھار کے مثبت اشارے نظر آرہے ہیں اور ان کا علاج آئی سی یو میں چل رہا ہے۔ ہم ان کے جلد صحتیاب ہونے اور گھر واپسی کی کامنا اور دعا کرتے ہیں۔
اس سے قبل آج صبح بھی لتا منگیشکر کا ہیلتھ اپڈیٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں ڈاکٹروں کے مطابق، لتا منگیشکر کی حالت میں پہلے سے زیادہ سدھار دیکھا گیا ہے۔ لتا منگیشکر کے ترجمان انوشا شری نواسن ایئر (Lata Mangeshkar Spokesperson Anusha Srinivasan Iyer) نے حال ہی میں ان کی صحت اور غلط خبروں کی افواہوں پر روک لگانے کو کہا ہے۔
لتا منگیشکر کے ترجمان نے پھر کی اپیل
لتا منگیشکر کے ترجمان انوشا شری نواسن ایئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کی صحت کے بارے میں کئی طرح کی جھوٹی افواہ پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایسی خبروں پر مداح یقین نہ کریں۔ ڈاکٹر پرتیت سمدانی اور باقی دیگر ڈاکٹروں کی نگرانی میں لتا منگیشکر کا علاج کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے بھی فیملی کے ذریعہ اپیل کی گئی تھی کہ لتا منگیشکر کو لے کر اپڈیٹ دیا جائے گا، مداحوں سے اپیل ہے کہ فیملی کی پرائیویسی کا بھی دھیان رکھا جائے۔
کچھ دن پہلے بھی پھیلائی گئی تھی جھوٹی خبر
کچھ دن پہلے بھی مبینہ طور پر لتا منگیشکر کی حالت بگڑنے کی بات کہی گئی تھی اور اس کے بعد ان کے ترجمان نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ’لوگوں کے درمیان جھوٹی خبروں کا پھیلنا، پریشان کرنے والا ہے۔ برائے مہربانی لتا دیدی مستحکم ہیں۔ برائے مہربانی ان کی جلد گھر واپسی کے لئے دعا کریں‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔