ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لتا منگیشکر28 دنوں کے بعد گھرلوٹیں، ڈاکٹروں کوبتایا فرشتہ

لتا منگیشکرنے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ انہیں نمونیا ہوگیا تھا۔ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھیں۔

  • Share this:
لتا منگیشکر28 دنوں کے بعد گھرلوٹیں، ڈاکٹروں کوبتایا فرشتہ
لتا منگیشکراسپتال سے گھرلوٹیں۔

نئی دہلی: بیماری کےسبب گزشتہ کئی روزسےاسپتال میں داخل لتا منگیشکراتوارکوگھرلوٹ آئی ہیں۔ انہوں نےگھرلوٹنےکی اطلاع ٹوئٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں نمونیا ہوا تھا۔ انہوں نےان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کوفرشتہ بتایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لتا منگیشکر نےان کےلئےدعا کرنےکے لئے لوگوں کا شکریہ بھی اداکیا ہے۔


اسپتال سے گھرسے لوٹنےکے بعد لتا منگیشکرنےکہا، نمشکار، گزشتہ 28 دنوں سے میں بریچ کینڈی اسپتال میں تھی، مجھےنمونیا ہوا تھا۔ ڈاکٹرچاہتےتھےکہ میں پوری طرح سے ٹھیک ہوجاؤں پھرگھرجاؤں۔ آج میں گھرواپس آگئی ہوں۔ خدا، مائی بابا کےآشیرواد اورآپ سب کے پیار، دعاؤں سے میں اب ٹھیک ہوں۔ میں آپ سب کا دل سے شکرگزار ہوں'۔


لتا منگیشکرنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا، 'میرے بریچ کینڈی کے ڈاکٹرسچ میں فرشتے ہیں۔ یہاں کا سبھی ملازم طبقہ بھی بہت اچھا ہے۔ آپ سب کا میں دوبارہ ایک بارپھرسے شکرگزارہوں۔ یہ پیاراورآشیرواد ایسے ہی بنا رہے۔



واضح رہےکہ لتا منگیشکرکی طبیعت میں گزشتہ ایک ہفتے سے بہتری آئی ہے، لیکن ان کی فیملی بہتردیکھ بھال کےلئےاسپتال سےان کی چھٹی نہیں چاہتی تھی، اس لئےانہیں اسپتال میں رکھا گیا تھا۔ بریچ کینڈی کی بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں لتا منگیشکرکا علاج چل رہا تھا اوراب لتا منگیشکرکی طبعیت میں بہتری آئی ہے۔ وہ صحتیاب ہیں، انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
First published: Dec 08, 2019 07:31 PM IST