ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلم ' سنجو ' سے ناراض ہوا ڈان ابو سلیم ، فلم سازوں کو بھیجا قانونی نوٹس

سنجے دت کی بایو پک 'سنجو' پر جیل میں بند ابو سلیم نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
فلم ' سنجو ' سے ناراض ہوا ڈان ابو سلیم ، فلم سازوں کو بھیجا قانونی نوٹس
ابو سلیم : فائل فوٹو

سنجے دت کی بایو پک 'سنجو' پر جیل میں بند ابو سلیم نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ابو سلیم نے سنجو کے فلم سازوں کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سلیم نے الزام لگایا ہے کہ فلم میں دی گئی جانکاری پوری طرح سے غلط ہے۔ نوٹس جاری کر کے راج کمار ہیرانی اور ودھو ونود چوپڑا کو 15 دن میں جواب دینے کو کہا گیا ہے۔


اگر 15 دن میں فلم ساز جواب نہیں دیتے اور معافی نامہ نہیں دیتے ہیں تو ابو سلیم کے وکیل ہتک عزت کا مقدمہ درج کروا سکتے ہیں۔


ملی جانکاری کے مطابق ، ابو سلیم نے فلم میں اس سین کو لیکر اعتراض ظاہر کیا ہے جس میں رنبیر کپور ( جو سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں) یہ کہتے ہیں کہ انہیں ہتھیاروں کی سپلائی سلیم سے جڑے کچھ لوگوں نے کی تھی۔ سلیم کے مطابق ان کا کوئی ساتھی اس طرح سے ہتھیار اور گولہ بارود کی سپلائی  نہیں کرتا ہے۔

First published: Jul 27, 2018 10:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading