اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کینسر سے جدوجہد کر رہے سنجے دت کی تصویر آئی سامنے، مانیتا دت نےکہا- فیملی کیسے کر رہی ہے حالات کا سامنا

    کینسر سے جدوجہد کر رہے سنجے دت کی تصویر آئی سامنے

    کینسر سے جدوجہد کر رہے سنجے دت کی تصویر آئی سامنے

    سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت (Maanyata Dutt) نے پھپھڑوں کے کینسر (Lungs Cancer) سے جدوجہد کر رہے سنجے دت (Sanjay Dutt) کی تصویر شیئر کر کے بے حد قابل ترغیب بات کہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت (Sanjay Dutt) پھپھڑوں کے کینسر سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہیں انہوں نے بیرون ملک جانے کے بجائے فی الحال ممبئی میں ہی اپنا علاج کرانا بھی شروع کردیا ہے۔ انہوں نے 11 اگست 2020 کو اپنے پھپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہونے کی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی تھی۔ وہیں بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس دوران بھی وہ کام کو لے کر اپنے کمٹمنٹ پورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے ’شمشیرا’ کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے۔ اس درمیان ان کی اہلیہ مانیتا دت (Maanyata Dutt) نے سوشل میڈیا (Social Media) کے ذریعہ بتایا ہے کہ ان کی فیملی کس طرح مشکل حالات کا سامنا کر رہی ہے۔

       




      مانیتا دت نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے سنجے دت کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر میں کالا چشمہ لگائے اور ہاتھ باندھے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصویر ان کے گھر پر لی گئی معلوم ہوتی ہے۔ وہیں اس تصویر کے ساتھ مانیتا دت نے کیشپن میں بیان کیا ہے کہ ان کی فیملی اس مشکل مرحلے کا کس طرح سامنا کر رہی ہے۔ یہاں دیکھیں مانیتا دت کے ذریعہ شیئر کیا گیا پوسٹ۔




      انہوں نے سنجے دت کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا- ’رک جانا نہیں تو کہیں ہار کے... کانٹوں پر چل کے ملیں گے سائے بہار کے!۔ ہمیں اپنی زندگی کے برے دنوں کا سامنا کرکے بہتر دنوں کو کمانا پڑتا ہے۔ کبھی ہار نہیں ماننا چاہئے!۔ وہیں انہوں نے #inspiration #courage #strength #love #grace #positivity #dutts #challenging Yet #beautifullife #thankyougod ان ہیش ٹیگ کے ذریعہ بھی اپنے جذبات بیان کئے ہیں۔ مانیتا دت نے کچھ اس طرح بتایا ہے کہ سبھی کتنی مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے رہ کر مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: